پورے پاکستان کی طرح نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس بھی پاکستان کا 75 واں یوم آزادی لاڑکانہ کے سیکٹر 2 انڈس ہائی وے پر شایان شان طریقے سے منا رہی ہے۔ ایس پی عطا الرحمان۔
14 اگست یوم آزادی کے بینرز/پینافلیکس نمایاں جگہوں پر لگائے گئے
* موٹروے پولیس کی تمام پٹرولنگ گاڑیوں پر قومی پرچم لہرائے گئے۔
*جشن آزادی کے موقع پر روڈ سیفٹی واک، سیمینار، اسکول پروگرامز کے علاوہ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی گئی۔
14 اگست کی صبح کیک کاٹنے کے ساتھ قومی پرچم کو سلامی دی گئی۔
تفصیلات پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر 2 انڈس ہائی وے لاڑکانہ میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے موٹروے پولیس کے ایس پی عطاالرحمٰن نے بتایا کہ آئی جی خالد محمود اور ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پاکستان یوم آزادی کو شایان شان طریقے
سے منائے اور مختلف پروگرامز کا انعقاد کرے۔ اس سلسلے میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ٹول پلازوں، پیدل چلنے والوں کے پلوں اور موٹروے پولیس کی تمام گاڑیوں پر قومی پرچم کے بینرز/پینافلیکسز لگا دیے ہیں، اس کے علاوہ روڈ سیفٹی واک، سیمینار کا انعقاد کرکے اپنے کشمیری مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کیا جا رھا ھے۔ فلیگ مارچ کیا گیا۔
14 اگست کی صبح قومی پرچم کو سلامی اور قرآن خوانی کرتے ہوئے ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، ھمارے بزرگوں نے آزادی کہ لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، اس ملک کی بقا اور حفاظت ہمارا فرض ہے۔
رپورٹ عاشق خان
===================================