سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کی پچہترویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی

ریاض ( ناظم علی ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کی پچہترویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں سمیت پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستوں نے بھی شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا تقریب کی نظامت کے فرائض سفارتخانہ پاکستان کے آفیسر توصیف خاور نے بڑے


عمدہ انداز میں سر انجام دیتے ہوئے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا بعدازاں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہمیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار کے مطابق اپنے عزم کی تجدید کا موقعہ فراہم کرتا ہے آج ہمیں ملکر پاکستان کی ترقی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لانا ہو گا سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح سمیت تحریک آزادی کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں


جنہوں نے ہمارے بہتر مستقبل کے حصول کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا آج ہمیں باہمی بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہونا ہے
تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی کا پیغام سفارتخانہ پاکستان کے آفیسر محسن سیف اللہ نے پڑھکر سنایا جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا پیغام ایمن ندیم نے پڑھکر سنایا تقریب کے آخر میں پاکستان کی پچہترویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا

==========================================