سعودی عرب (ناظم علی) الاحساء ریجن کا سفیر پاکستان سعودی عرب امیر خرم راٹھور نے اہم دورہ کیا جس میں ویلفیئر اتاچی پاکستان ایمبیسی ریاض سہیل بابر وڑائچ بھی ہمراہ تشریف لائے دورے میں گورنر الاحساء سعود بن طلال بن بدر آل سعود کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک سعودی دوستی کی دو طرفہ تحسیں کی گئی ۔بعدازاں الاحساء چیمبر آف کامرس کے رئیس عبدالعزیز الموسی سے پاکستان اور سعودی عرب میں لیگل کاروبار اور سیاحت کے فروغ کیلئے سہولیات اور تجاویز کا تبادلہ ہوا اور دو طرفہ یقین دہانی کروائی گئی آخر میں الاحساء چیمبر آف کامرس نے سفیر پاکستان
کو وفد سمیت ظہرانہ دیا ۔قبل ازیں مندوبین پاکستان ایمبیسی ندیم اختر چوہدری،چوہدری سعید گھمن نے کمیونٹی کے معززین کے ساتھ سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور ویلفیئر اتاچی سہیل بابر وڑائچ کا پرتپاک طریقے سے استقبال کیا ، بعد ازاں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کی زیر صدارت کمیونٹی کی میٹنگ اور بسلسلہ 14 اگست پروگرام کیا گیاجس میں سفیر پاکستان نے بزنس کیمونٹی اور دیگر اوورسیز کے ایمبیسی کے متعلقہ ہر مسٔلے کے حل کیلئے ایمبیسی اور مندوبین آپ کی خدمات کیلئے24 گھنٹے حاضر ہیں۔سفیر پاکستان نے مزید خطاب میں پاک سعودی دوستی اور سعودی قوانین کی پاسداری پر زور دیا۔ویلفئر اتاچی سہیل بابر نے ویلفیئر کیلئے کمیونٹی کے اتحاد و اتفاق پر زور دیا اور کہاکہ الاحساء میں اوورسیز کے مسائل احسن انداز سے حل ہو رہے ہیں جس پر مندوبین اور کمیونٹی کی خدمات لائق تحسیں ہیں۔آخر میں 14 اگست کے سلسلے میں پر مسرت ماحول میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور ویلفیئر اتاچی سہیل بابر وڑائچ نے کیمونٹی کے ساتھ کیک کاٹااور پاکستان کی سالمیت کیلئے دعا کی۔آخر میں کیمونٹی نے سفیر پاکستان کا قیمتی وقت دینے اور دادرسی کرنے پر شکریہ کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
==================================
===============================