رپورٹ محمد عامر صدیق۔۔
=====================
اوورسیز،پاکستانی جہاں ساری دنیا میں آذادی کی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں وہیں آسٹریا کے شہر ویانا میں بھی پاکستانی بھرپور جوش و جزبے سے جشن آزادی منا رہے ہیں۔ آسٹریا ویانا میں چودہ اگست کے حوالے سے خصوصی تقریب اعوان ٹرانسپورٹ ویانا آسٹریا کے زیراہتمام کا انغقاد پذیر ہوئی۔ اس کی صدارت اعوان ٹرانسپورٹ ویانا آسٹریا کے مالک ملک امین ایوان نے کی۔ پروگرام کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عرفان شاہد نے ادا کیے
۔اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی مختلف جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں قاری شبیر نے تلاوت قرآن پاک کی تلاوت کی۔ نعت شریف کی سعادت اورنگزیب کو حاصل ہوئی۔ اس موقع پر اعوان ٹرانسپورٹ ویانا آسٹریا کے مالک ملک امین ایوان نے کہا۔ کہ پاکستان کاقیام کسی معجزے سے کم نہیں۔ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان حاصل کیاہے۔آنے
والی نسلوں کوبہترین مستقبل دینے کیلئے عوام کوایک قوم بن کرآگے بڑھناہوگا۔ اس موقع پر مختلف مقررین کا کہنا تھا۔ کہ۔بیرون ملک پاکستانی ملکی ترقی کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔آنے والے وقت میں بھی ایک ہوکراپنے پیارے پاکستان کی ترقی
کیلئے کام کرتے رہیں گے۔آج کادن تجدیدعہد کادن ہے کہ۔اگرملک کوکسی بھی قربانی کی ضرورت پڑی تواس سے گریزنہیں کریں گے۔ تقریب میں جن مقررین نے خطاب کیا ان میں پاکستان امبیسی کے قائم مقام سفیر عدیل آفریدی،سفارت خانہ پاکستان سے عامر سعید،
آسماء اعوان، چودھری حفیظ، زبیراعوان،عبید اعوان اور ملک عابد شامل تھے۔
پروگرام میں مہمان خصوصی جو کے خاص طور پر اسپین سے تشریف لائے تھے قدیر قوال اینڈ ہمنوا انہوں نے پروگرام میں چار چاند لگا دیئے مختلف ملی نغمے اور قوالیوں سے
لوگوں کا دل جیت لیا۔ آخر میں کل کے پاکستان کے لیے خصوصی دعا علامہ غلام مصطفی بلوچ نے کروائی۔
پروگرام کے آخر میں ملک اعوان نے تمام لوگوں کا جشن آزادی کے پروگرام میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔
================================