اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے وفد کی سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت عزت ماب جناب ملک محمد فاروق سے ملاقات ( طارق اقبال کویت )

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے وفد کی سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت عزت ماب جناب ملک محمد فاروق سے ملاقات ( طارق اقبال کویت )
کویت: اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر جناب جاوید اقبال کی قیادت میںIEC کے وفد نے سفارت خانہ پاکستان کویت میں سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان عزت ماب جناب ملک محمد فاروق صاحب سے ملاقات کی ، اس ملا قات میں جناب جاوید اقبال نے سفیر پاکستان کو کویت


میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور خوش آمدید کہا ۔ محترم صدر اسلامک ايجوکيشن نے سفیر پاکستان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ جاوید اقبال صاحب نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹ بھی عزت ماب سفیر محترم کو پیش کی ۔ جسکو سفیر محترم نے بہت سراہا

محترم جاوید اقبال صاحب نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے کام اور اسکی کمیونٹی کے حوالے سے خدمات پر سفیر محترم کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ سفیر محترم نے اسلامک کمیٹی کی سرگرمیوں میں دلچسپی لی اور مشورے بھی دیے ۔


یوم آذادی کے آمدہ پروگرام کو بہت پسند کیا ۔ اور اسطرح کے پروگرامات جو وطن عزیز کے حوالے سے ہوں ان میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ سفیر محترم نے یوتھ ونگ کی طرف سے پروگرام میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ اور پروگرام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔
اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے وفد میں نائب صدر جناب اطہر مخدوم ، جنرل سکریٹری جناب نثار احمد ، انچارج یوتھ ونگ جناب نوید پاشا ، ناظم شعبہ تعلقات عامہ جناب صدف علی صدف اور شعبہ میڈیا کے انچارج محمود احمد خان شامل تھے ۔
سفارت خانہ پاکستان کی طرف کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جناب فرخ سیال صاحب نے عزت ماب سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی معاونت کی ۔
سفیر پاکستان نے وفد کا شکریہ ادا کیا – اور پاکستانی کمیونٹی میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
==============================