ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی یوم عاشورہ مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ مناتے ہوئے عزاداران حسین کی جانب سے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا
گیا، اس موقع پر رینجرز اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 179 ماتمی جلوس برآمد اور 181 مجالس برپا کی گئیں، درگاہ عالیہ مشوری شریف کی جانب باغ جناح میں سالانہ 145ویں ذکر حسین علیہ السّلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں علماء کرام نے حضرت امام حسین علیہ السّلام اور ان کے باوفا رفقاء کی دین اسلام کے لیے کربل
ا کے میدان میں دریائے فرات کے کنارے دی گئی لازوال قربانی کی یاد تازہ کی، لاڑکانہ میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس جاڑل شاہ امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو کہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوا جس کے بعد شام غریباں پڑھی گئی،
ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں پر عزاداران حسین کی جانب سے سبیلوں کے کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ لاڑکانہ رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ فری فرسٹ ایڈ میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا جہاں رینجرز کے ڈاکٹرز نے فرائض سرانجام دیے، لاڑکانہ پولیس کی جانب سے بھی سیکیورٹی پر 33 سو سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے
============================