وزیراعلی سندھ کے اہم انکشافات کے بعد نئے سوالات ۔ کون آصف زرداری نواز شریف اور عمران خان کو ایک اسٹیج پر بٹھانا چاہتا ہے ؟ وزیراعلی کس دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں پوری کہانی ایک مرتبہ کھل کر سنا کیوں نہیں دیتے ؟ دوہری شہریت کے کیس اور نیب کی تحقیقات کے دوران کیا کیا دباؤ اور فرمائشیں آئیں ؟

وزیراعلی سندھ کے اہم انکشافات کے بعد نئے سوالات ۔ کون آصف زرداری نواز شریف اور عمران خان کو ایک اسٹیج پر بٹھانا چاہتا ہے ؟ وزیراعلی کس دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں پوری کہانی

ایک مرتبہ کھل کر سنا کیوں نہیں دیتے ؟ دوہری شہریت کے کیس اور نیب کی تحقیقات کے دوران کیا کیا دباؤ اور فرمائشیں آئیں ؟


وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے اس انکشاف کے بعد کہ انہوں نے دس سال پہلے سابق صدر آصف علی زرداری اور اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو ایک اسٹیج پر بیٹھا نے میں اہم کردار ادا کیا تھا پہلے انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو اس بات پر راضی کیا اور اس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو آمادہ کیا گیا اور اس کا بنیادی مقصد سندھ بالخصوص تھر میں ہونے والی سرمایہ کاری کو یقینی بنانا تھا پیپلزپارٹی کی وفاق میں حکومت تبدیل ہونے اور مسلم لیگ نون کی حکومت آنے کے بعد سرمایہ کاروں کو یہ یقین دہانی چاہیے تھی کہ سندھ کے علاقے تھر میں کی جانے والی سرمایہ کاری پر انہیں مشکلات کا سامنا نہیں آئے گا ۔ سرمایہ کاروں کے خدشات اور تحفظات کو دور کرنے کے لیے آصف زرداری اور نوازشریف کو ایک اسٹیج پر بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا

اور یہ کوشش کامیاب رہی اور اس کے مثبت اور انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھا دی ۔


پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے گزشتہ دنوں تھر میں ایک پروجیکٹ کی تقریب کے دوران پرانے سیاسی واقعات کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں اور اپنے سیاسی کردار کو بھی واضح کیا ہے لیکن ابھی بھی انہوں نے پوری کہانی بیان نہیں کی بلکہ اشاروں میں کچھ باتیں بیان کی ہیں کی اہم واقعات اور ان پر آنے والے دباؤ اور فرمائشوں کا پورا ذکر نہیں کیا گیا خاص طور پر عمران خان کی حکومت میں پی ٹی آئی کے دور میں ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا اس پر ابھی تک انہوں نے زیادہ لب کشائی نہیں کی ۔


کس طرح انہیں نیب کی انکوائری اور دوسری شہریت کے کیس میں الجھایا گیا ہوں سوالات پوچھے گئے اور ذہنی دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی ۔ سیاسی حلقوں میں ان کے حالیہ انکشافات کے بعد نئی بحث اور نئے سوالات اٹھ گئے ہیں کہا جا رہا ہے کہ ہمت کرکے وزیراعلی کو ایک مرتبہ پوری کہانی بیان کردینی چاہیے ۔ یوں ٹکڑوں میں اور اشاروں میں بات کرنے سے عوام کو پوری سچائی کا علم نہیں ہوگا ۔


مراد علی شاہ یقینی طور پر بہت سے راز اپنے سینے میں دبائے بیٹھے ہیں وہ بہت سے واقعات کے چشم دید گواہ ہیں اور ان کے علم میں بہت سی باتیں ہیں جن پر سے پردہ اٹھ جائے تو بہت سے کردار بے نقاب ہو جائیں گے اور سندھ دھرتی اور پاکستان کے غداروں کے نقاب الٹ جائیں گے لیکن شاید مراد علی شاہ نتائج کی سنگینی سے ڈرتے ہیں اس لیے خاموش ہیں اسے ان کی مصلحت پسندی بھی کہا جا سکتا ہے اور بزدلی بھی ۔
(to-Be-Continued)-(جاری ہے )
===========================================