پاکستانی پیرنٹس گروپ الخبر کے نئے آنے والے ممبران مرزا ریاض اور انجینئر مختار نے گروپ ممبران کے اعزاز میں عشائیے کا انتظام کیا جس میں خصوصی طور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی ۔

الخبر – سعودی عرب (ناظم علی)
پاکستانی پیرنٹس گروپ الخبر کے نئے آنے والے ممبران مرزا ریاض اور انجینئر مختار صاحب نے گروپ ممبران کے اعزاز میں عشائیے کا انتظام کیا جس میں خصوصی طور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی ۔


جن میں پبلک پراسیکیوشن دمام کے سابقہ مترجم محترم محمد جلیل صاحب، پاکستان تحریک انصاف کے نزاکت گجر صاحب، پاکستان مسلم لیگ نون کے راجہ طالب کیانی اور راجہ عامر کیانی صاحب اور پاکستان عوامی تحریک کے میاں مرتضی مرتضائی صاحب تھے۔
تقریب کی خاص بات مرزا ریاض صاحب کے بزنس کی پروموشن تھی جس کے لئے ” داری ” کے کنٹری ہیڈ شیخ تھانی العنیزی تشریف لائے۔ ” داری ” کی طرف سے انجینئر مختار صاحب نے مکمل بریفنگ دی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ صدر مزمل شاہ صاحب نے شرکاء کو پیرنٹس گروپ کی کی سوشل ویلفیئر کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔ سینئر نائب صدر محترم افتخار صاحب نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ مرزا ریاض صاحب جیسے زیادہ سے زیادہ پاکستان بزنس مین کو گروپ میں شمولیت کرانی چاہیے تا کہ ویلفیئر کے کام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ پاکستان ایمبیسی ریاض کے الأحساء میں فوکل پرسن ندیم اختر گجر صاحب خاص طور تشریف لائے اور اپنے خطاب میں مذہبی طور سوشل ویلفیئر کی تشریح پیش کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے نزاکت گجر اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے راجہ طالب کیانی صاحب نے سیاسی نظریات کے برعکس پیرنٹس گروپ کے جذبے کو سراہا اور ایمبیسی فوکل پرسن راجہ عمران کو خراج تحسین پیش کیا اور پیرنٹس گروپ کے پلیٹ فارم سے اکٹھے چلنے کا عہد بھی کیا
گروپ سینئر ممبر اور ڈاکٹرز گروپ کے ڈاکٹر فخرالدین صاحب نے ایسی تقاریب کے مسلسل ہونے پر زور دیا تا کہ کمیونٹی میں سوشل ویلفیئر کا شعور اجاگر ہو۔
بانی رکن محترم منشا طاہر صاحب نے گروپ کی جانب سے سوشل ویلفیئر کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
چئیرمین ملک نصراللہ خان صاحب نے آن کال سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور گروپ کی ایگزیکٹو باڈی کو داد دی کہ پیرنٹس گروپ اس وقت منطقہ شرقیہ میں سب سے فوقیت لے چکا ہے۔
تقریب کا اختتام سینئر ممبر محترم شہباز صاحب کی دعاؤں سے ہوا اور اس کے مہمانوں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا
======================================