آسٹریا ویانا پاک سنٹر مسجد المدینہ میں مرحوم سرفراز احمد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ و قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا

آسٹریا ویانا پاک سنٹر مسجد المدینہ میں مرحوم سرفراز احمد فیصل آباد والے (جو عرصہ دراز سے فیملی کے ساتھ ویانا ۱۵ ڈسٹرک میں مقیم تھے) جو ۱۴ جولائی بروز جمعرات حرکتِ قلب بند ہو جانے


کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے اور جنکے جسدخاکی کو ۱۵جولائی بروز جمعہ المبارک کو مرحوم کی وصیت کے مطابق جنازہ ادا کرنے کے بعد پاکستان روانہ کر دیا گیا تھا. ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ و قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد انکے

ورثاء کی طرف سے ۲۴جولائی بروز اتوار سہ پہر ۳ بجےکیا گیا۔ فاتحہ و قرآن خوانی میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ،


ارکان اور ان کے دوست احباب فیملی کے افراد نے شرکت کی۔ فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کے بعد منعقدہ محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ امام زکریا نے تلاوت قرآن مجید کی۔محمد اورنگزیب نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا۔مختصر خطاب اٹلی سے آئے ہوئے اسلامک اسکالر مولانا ربانی نے کیا۔ آسٹریا کے اسلامی اسکالر غلام مصطفی بلوچ نے خصوصی خطاب قرآن و حدیث کی روشنی میں مرحومین کے لئے ایصال ثواب


اور سوگواران اور پسماندگان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے خصوصی بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ موت

ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس کا کوئی ذی روح انکاری نہیں۔ موت کی ہر وقت تیاری رکھنی چاہئیے ۔ موت کے بعد بھی ایک زندگی ہے جو کہ ابدی اور ہمیشہ قائم


رہنے والی ہے ۔اس زندگی کی تیاری ہمیں اپنی دنیا کی زندگی میں ہی کرنی ہے۔ بعد ازاں قاری شبیر نے مرحوم سرفراز احمد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے پڑھے جانیوالے قرآن شریف ، فاتحہ خوانی کا ثواب مرحوم کو ملک کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔مرحوم سرفراز احمد کے بھائی


کرونہ میں مبتلا ہیں انہوں نے خصوصی ٹیلیفونک اور ماموں محمودالحسن نے قرآن و فاتحہ خوانی میں شریک ہونے والے


دوست احباب ان سب کا شکریہ ادا کیا۔ کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ان کے مرحوم کو آنے والی دعاوں میں یاد رکھیں ۔