سماجی تنظیم لاڑکانہ گرین اسٹارز،سندہ گرین فائونڈیشن کی جانب سے پاکستان زندہ باد گرین شجرکاری کا دن منایا گیا

لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
سماجی تنظیم لاڑکانہ گرین اسٹارز،سندہ گرین فائونڈیشن کی جانب سے پاکستان زندہ باد گرین شجرکاری کا دن منایہ گیا اس موقعے پہ شجرکاری آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے بانی ذوالفقار مگسی، امان اللہ بھٹو،گلاب خان و دیگر نے کہا کہ ماحولیاتی


مسائل و موسمی تبدیلیوں کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پہ شجرکاری ایمرجنسی نافذ کی جائے، ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کر دیا ہے کہ ماحول کو بچانے کے لئے شجرکاری و جنگلات کی بحالی کے لئے خصوصی اقدامات نا اٹھائے گئے ہم گلومنگ وار کا شکار ہوجائے گیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں سبز انقلاب شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے، اس لئے زیادہ بارشوں, اربن فلڈ سیلاب, لینڈسلائنڈنگ کو روکنے


اور پانی کی کمی و خشک سالی کے خاتمے کے لئے ہر شہر ہر جگہ شجرکاری، گرین بیلٹ، اربن فاریسٹ کے قیام ساتھ جنگلات کی بحالی بھی ضروری ہے، اس لئے آئندہ نسلوں کی بقا و ملک کو سرسبز بنانے کے لئے زیادہ درخت لگائے جائیں.


==================================