رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔۔۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے آسٹریا سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹرائلز کا مرحلہ پشاور زلمی نے آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کے اشتراک سے 22 جولائی کو آسٹریا سیبان اسٹیڈیم میں منعقد کیا جس میں تقریبا 100 سے زائد نو عُمر کھلاڑیوں نے حصہ لیا
جن میں 6 سلیکٹ ہوئے۔ ٹرائلز میں پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کے چیئرمین صلاح الدین آفریدی نے ٹرائلز کو جج کیا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے خود کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور سفارت خانے کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد جو کہ ٹریلر کو دیکھنے آئے اور اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر چیئرمین صلاح الدین آفریدی نے کہا کہ کھیلوں سے انسان کو مجموعی صحت برقرار رکھنے میں مدد، دائمی بیماریوں
اور منفی سرگرمیوں سے چھٹکارا ملتا ہے بلکہ کھیلوں کے مقابلوں سے آج کے دور میں بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے، بالخصوص کرکٹ آج ایشیا اور آسٹریا سمیت دُنیا بھر میں کروڑوں شائقین کی دلچسپی کا باعث بھی بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے ٹرائلز بھی اسی سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے، یہ ایونٹ آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کی میزبانی میں منعقد ہوا تاکہ ہمارے نوجوان اپنے خوابوں کی تعبیر کو ممکن بنا کر انٹرنیشنل کرکٹ کا حصہ
بن سکیں۔پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق،ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ کرکٹ ٹرائلز کے دوران نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے، نیوکاسل، گلاسگو،لوٹن اور برمنگھم کے بعد آج آسٹریا ہماری ٹیلنٹ کی تلاش تھی جبکہ اگلا مرحلہ یورپ کے دوسرے ممالک ہیں۔ آخر میں چیئرمین صلاح الدین آفریدی نے تمام لوگوں کا ٹرائلز پر تشریف لانےکا شکریہ ادا کیا.
=========================================