مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کو للکارنے والے مسٹر زیڈ سے ہار گئے ، حمزہ تین ووٹوں کی برتری سے وزیراعلی برقرار، ایک زرداری سب پر بھاری ، سینٹ الیکشن میں مظفر شاہ کی جانب سے ووٹ مسترد یہ جانے کا بدلہ اتار دیا گیا ۔

مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کو للکارنے والے مسٹر زیڈ سے ہار گئے ، حمزہ تین ووٹوں کی برتری سے وزیراعلی برقرار، ایک زرداری سب پر بھاری ، سینٹ الیکشن میں مظفر شاہ کی جانب سے ووٹ مسترد یہ جانے کا بدلہ اتار دیا گیا ۔
==========================


سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم
الحمداللہ
Social-media-comments
=====================

حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے۔

یوں 10 ووٹ منسوخ ہونے کے بعد پرویز الہٰی کے ووٹوں کی تعداد 176 ہوگئی جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 رہی۔

اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایوان میں گنتی شروع ہوئی۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کی لابیز کو بند کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ایوان میں قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع کیا گیا۔

(History-Repeats)

مسلم لیگ کے ساتھ کیے گئے سلوک کو نہیں بھولی، مریم نواز

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے اجلاس کی صدارت کی، ن لیگ کے اراکین اسمبلی ہال میں پہنچے ، جس کے بعد اسمبلی کے دروازے بند کردیے گئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر نے حلف اٹھالیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ارکان پنجاب اسمبلی شش و پنج کا شکار نظر آئے، تاہم بعد میں پرویزالہٰی سمیت 10ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا، ووٹ ڈالنے والوں میں شجاعت نواز، عمار یاسر، پرویز الہٰی، خدیجہ عمر، ساجد بھٹی شامل ہیں۔

ق لیگ کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن کے امیدوار پرویز الہٰی کو ووٹ دیا۔

پی ٹی آئی کے نو منتخب اراکین زین قریشی اور شبیر گجر پر (ن) لیگ نے اعتراض اٹھا دیا، مسلم لیگ (ن) کے خلیل طاہر سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر اعتراض اٹھایا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے زین قریشی کے حق میں رولنگ دی۔

لاہور نہیں چھوڑوں گا،ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور نہیں چھوڑوں گا اور ہفتے میں 2 دن یہاں قیام کیا کروں گا۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا، مونس الہٰی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حماد اظہرکو پنجاب میں تحریک انصاف کو منظم کرنے کی اہم ذمہ داری سونپ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یاسمین راشد بہت متحرک ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام کھڑے ہوجائیں تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا، حیران ہوں جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے۔

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ذرائع
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات بے نتیجہ ہونے کے اسباب پر بھی غور کیا گیا۔

مریم نواز کا بیان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا، آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے، اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار، کبھی گوگی، پنکی اور اس کے بیٹوں کے حوالے کردیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں۔ پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا، یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں۔

پنجاب پولیس اسمبلی میں داخل نہ ہو: لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل نہ ہو، صرف طلب کرنے پر پولیس اسمبلی میں جا سکے گی۔

186 ارکان کو اسمبلی کے کمیٹی روم میں پہنچا دیا: تحریکِ انصاف کا دعویٰ
تحریکِ انصاف کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ 186 ارکان کو اسمبلی کے کمیٹی روم میں پہنچا دیا ہے۔

پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکانِ پنجاب اسمبلی قافلے کی صورت میں ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچے، یہ ارکان 4 بسوں میں پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔

اس موقع پر اراکینِ اسمبلی کو کمیٹی روم میں پہنچا دیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اراکینِ اسمبلی اب کمیٹی روم سے باہر نہیں آئیں گے، نمازِ جمعہ بھی کمیٹی روم میں ادا کریں گے۔

حمزہ اور پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی کے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

اس موقع پر صحافی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے سوال کیا کہ کیا آپ پُرامید ہیں؟

اللّٰہ کی ذات بہتر کرے گی: حمزہ شہباز
حمزہ شہباز نے جواب دیا کہ ان شاء اللّٰہ، اللّٰہ کی ذات بہتر کرے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔

جس نے ساری زندگی سچ نہیں بولا اس کا ذکر مت کریں: پرویز الہٰی
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہہ رہے ہیں کہ 50 سے زائد ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جس بندے نے ساری زندگی سچ نہیں بولا اس کا ذکر مت کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل جو فیصلے ہوئے ہیں ان شاء اللّٰہ ان پر عمل ہو گا، امید ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری غیر جانبدار انداز میں ایوان چلائیں گے۔

پرویز الہٰی کی PTI رہنماؤں سے ملاقات
پی ٹی آئی کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ امیدوار، موجودہ اسپیکر پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، شہزاد وسیم، عمر ایوب، ریاض فتیانہ اور راجہ بشارت بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت نے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسد عمر نے کیا کہا؟
اسدعمر نے اس موقع پر کہا کہ ارکان کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے، ایوان کا فیصلہ بھی پرویز الہٰی کے حق میں آئے گا۔

ن لیگی آج کوئی تماشہ، ہلڑ بازی کریں گے: شفقت محمود
پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے آج کوئی تماشہ اور ہلڑ بازی کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلڑ بازی اور تماشے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ہمارے نمبرز پورے ہیں، 4 بجے اپنے کارڈز ایوان میں شو کر دیں گے۔

ہم وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا الیکشن جیت چکے: جمشید چیمہ
پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا الیکشن جیت چکے ہیں۔

جو کہہ رہا ہے ق لیگی ووٹ حمزہ کو جائینگے وہ پاگل ہے: مونس الہٰی
ایک صحافی نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی سے سوال کیا کہ آپ کے مخالفین کہہ رہے ہیں کہ ق لیگ کے ووٹ حمزہ شہباز کو جائیں گے؟

مونس الہٰی نے جواب دیا کہ ق لیگ کے ووٹ حمزہ شہباز کو کیسے جائیں گے، جوکہہ رہا ہے کہ ق لیگ کے ووٹ حمزہ شہباز کو جائیں گے وہ پاگل ہے۔

اللّٰہ زرداری، چوہدری شجاعت ملاقات کا اچھا نتیجہ نکالے: حسن مرتضیٰ
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر حسن مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات بہتر ماحول میں ہوئی۔

حسن مرتضیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کا اچھا نتیجہ نکالے گا۔

حمزہ شہباز کو ووٹ دوں گا: آزاد رکنِ پنجاب اسمبلی
پی پی 228 کے ضمنی الیکشن میں منتخب ہونے والے آزاد رکنِ پنجاب اسمبلی رفیع الدین بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو ووٹ دوں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا، صرف ووٹ حمزہ شہباز کو دوں گا۔

ن لیگی وزراء کا منسٹر ہاؤس چھوڑنا مثبت عمل ہے: راجہ بشارت
سابق وزیرِ قانون راجہ بشارت نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے وزراء کا منسٹر ہاؤس چھوڑنا ایک مثبت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے وزرا ءکے اس اقدام کو سراہتا ہوں، انہوں نے شکست تسلیم کر لی ہے، پرویزِ الہٰی ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب ہوں گے۔

ہمارے 186 نمبرز پورے ہیں: سبطین خان
اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے 186 نمبرز پورے ہیں، ہمارے 186 ارکان پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں۔

فتح پرویز الہٰی کی ہو گی: محمود الرشید
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ فتح ہمارے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کی ہو گی۔

آج ہارس ٹریڈنگ کا باب ختم ہو رہا ہے: علی امین گنڈاپور
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آج ملک کی سیاست میں تاریخ رقم ہو رہی ہے، پاکستان کی جمہوری تاریخ میں لوٹا کریسی کا دور ختم ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج ملکی سیاست میں ہارس ٹریڈنگ کا باب ختم ہونے جا رہا ہے۔

عثمان بزدار نے کیا کہا؟
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی بس کے ذریعے ہوٹل سے اسمبلی پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کارکن ہوں۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ساڑھے 3 سال پنجاب کی خدمت کی ہے، پنجاب کے ہر جلسے میں موجود رہا ہوں۔

کس کے پاس کتنے ارکان؟
ضمنی الیکشن میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے ارکانِ پنجاب اسمبلی کی تعداد 178 ہے، مسلم لیگ ق کے ارکانِ پنجاب اسمبلی کی تعداد 10 ہے۔

ضمنی الیکشن میں 4 نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکانِ پنجاب اسمبلی کی تعداد 168 ہے، پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں ارکانِ اسمبلی کی تعداد 7 ہے۔

پنجاب اسمبلی میں راہِ حق پارٹی کا ایک رکن ہے اور 4 آزاد ارکان بھی ہیں۔

اس طرح حکومتی اتحاد کے کل ارکانِ پنجاب اسمبلی کی تعداد 180 ہے۔

2 ارکان دوست مزاری اور چوہدری مسعود ملک اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔
https://jang.com.pk/news/1114604
============================================================

پنجاب اسمبلی میں صوبے کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں ایک دفعہ پھر حمزہ شہباز بازی لے گئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد ٹوئٹ کی ’ایک زرداری سب پہ بھاری‘۔
=============================================================

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ عمران خان کےامیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر، چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت

مونس الہٰی نے سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے، زرداری جیت گئے ہیں۔

مونس الہٰی نے کہا کہ میں ماموں کے پاس گیا تھا، انہوں نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے سے انکار کیا۔

رہنما ق لیگ کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا کوئی ویڈیو پیغام ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے اسمبلی اجلاس شروع ہوگیا، ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، ن لیگ کے اراکین اسمبلی ہال میں پہنچنا شروع ہوگئے، اسمبلی کے دروازے بند کردیے گئے ہیں، جس کے بعد اندر کوئی نہیں جاسکے گا۔

چوہدری شجاعت حسین کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا، خاندانی ذرائع

پی ٹی آئی کے نو منتخب اراکین زین قریشی اور شبیر گجر پر (ن) لیگ نے اعتراض اٹھا دیا، مسلم لیگ (ن) کے خلیل طاہر سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر اعتراض اٹھایا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے زین قریشی کے حق میں رولنگ دے دی۔

مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر نے حلف اٹھالیا۔

=====================================================

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تجربہ کار سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کے فیصلے نے پاکستان کو عمرانی فتنے سے محفوظ کیا، اس ٹولے کے فساد سے محفوظ کیا اور آج ملک میں جمہوریت اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے آج سارا دن گھٹیا گفتگو دیکھی، فرعونیت، تکبر اور غرور میں غرق لوگوں نے آج سیاسی مخالفین، افسران کا نام لے لے کر گالیاں اور دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ شاید یہی وہ لمحات تھے جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کرنے اور فسادیوں اور عمرانی فتنے کو سرنگوں کرنے کا فیصلہ کیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تجربہ کار سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کے فیصلے نے پاکستان کو عمرانی فتنے سے محفوظ کیا، اس ٹولے کے فساد سے محفوظ کیا اور آج ملک میں جمہوریت اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔

تحریر جاری ہے‎

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی قیادت اور تمام کارکنان چوہدری شجاعت کے اس فیصلے کو سراہتے اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے صحیح معنوں میں جو شخص ملک کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، جو نواجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، جو شخص پاکستانی قوم کےلیے ناسور ہے، چوہدری شجاعت نے اس کی شناخت کرکے انہوں نے فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میاں حمزہ شہباز اکثریت حاصل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ہیں، ان کے انتخاب میں ان غریبوں کی دعاؤں کا بھی اثر ہوگا جن کے بجلی کے بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس فسادی ٹولے نے شور کیا تھا جس کے باعث یہ فیصلہ مؤخر ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ اس عمل میں جتنے بھی کردار شامل تھے ان سب کو اپنی اور اپنی جماعت کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کے ضمنی انتخابات کا نتیجہ پی ایل ایل (ن) کے اپنے فیصلے کی وجہ سے ہمارے خلاف آیا تھا، ہم نے اپنے اس غلط فیصلے کو بھی تسلیم کیا، اور انتخابی نتائج کو بھی تسلیم کیا لیکن اس کے باوجود ہمیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو گالیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہمارے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہمارے اور پی ٹی آئی کے ووٹوں میں معمولی فرق تھا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس عمرانی فتنے کو جس ذلت سے دوچار کیا ہے، جس طرح اس کی شناخت پوری قوم کو ہو رہی ہے، یہ الیکشن کا سال ہے اور جب عام انتخابات ہوں گے تو پاکستان کی سیاسی جماعتیں مل کر اس فتنے کا ہر علاقے میں مؤثر اور شافی علاج کریں گے۔

آج کے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کی بابت بتاتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 63اے کے تحت سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کی رو سے پارٹی کی ہدایت کے خلاف کاسٹ کیا جانے والا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا، اور وہ لوگ نااہل بھی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا نشانہ 25 لوگ پہلے ہی بن چکے ہیں، ان تمام کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا، سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے تمام اراکین کو خط لکھا کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان کی ہدایت ہے کہ آپ چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ دیں گے اور اگر ووٹ نہیں دیا تو پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی بنیاد پر یعنی پارٹی سربراہ اور سیکریٹری جنرل کے لیٹر ہیڈ پر 25 ارکین پنجاب اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے، بعد ازاں یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوا، آج پنجاب اسمبلی میں جو اعتراض راجہ بشارت نے پیش کیا وہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے سامنے بھی رکھا گیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ کی ہدایات اور سیکریٹری جنرل کا لیٹر ہیڈ پارٹی ممبران کو سمجھانے کے لیے کافی تھا کہ پارٹی کی ہدایات کیا ہے، لہٰذا ان لوگوں نے پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے یہ 25 اراکین ڈی سیٹ ہوئے تھے۔
https://www.dawnnews.tv/news/1185315/
=========================================================

ڈپٹی اسپیکر نے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کردیئے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب
دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت حسین کا خط پڑھ کر سنادیا

پرویز الٰہی 186 ووٹ لینے کے باوجود وزارت اعلیٰ کا عہدہ حاصل نہ کرسکے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت حسین کے خط کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کردیئے جس کے بعد حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹوں کی گنتی کے بعد چوہدری شجاعت حسین کا لیٹر پڑھ کر سنایا جس میں مسلم لیگ ق کے اراکین کو ناموں کے ساتھ حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کردیئے، جس میں خود پرویز الٰہی کا ووٹ بھی شامل ہے۔

ووٹوں کی گنتی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کو 179 اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چوہدری پرویز الٰہی کو 186 ووٹ ملے۔

ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے 10 ووٹ مسترد ہونے کے بعد پرویز الٰہی کو ووٹ ملے، حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر 3 ووٹوں کی برتری سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔

ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ خط کا چوہدری شجاعت حسین سے 3 بار پوچھا، انہوں نے کہا کہ خط میں نے بھیجا ہے۔
https://www.samaa.tv/news/40004090/
====================================================