سیاسی حلقوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ بیانات کے بعد یہ سوالات گردش کر رہے ہیں کہ مسلم لیگ نون میں خود نواز شریف کو نقصان پہنچانے والے لوگ کون ہیں ؟ کیا نواز شریف ان سے باخبر ہیں ۔ مسلم لیگ نون کی قیادت میں کن کن باتوں پر اختلافات ہیں
اور کون کون نہیں چاہتا تھا کہ حکومت کی جائے ؟ نواز شریف کے اس بیان کے بعد کہ وہ حکومت لینے کے مخالف تھے اور مولانا فضل الرحمن کی تیزوتند پریس کانفرنس کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے حکومت حاصل کرکے خود مسلم لیگ کو نقصان پہنچایا اور کیا حکومت حاصل کرنے کے فوری بعد انہیں انتخابات کی طرف جانا چاہیے تھا آخر کیا وجہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات جو ں کہ توں ہیں فروری ہم نواز کو ہونے ملک جانے اور والد سے ملنے کی اجازت بھی نہیں مل سکی ۔ تو کیا شہباز شریف ایک بے
اختیار محدود اختیار والے وزیر اعظم ہیں اور وہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کا اختیار
بھی نہیں رکھتے ۔؟ تو اتحادی جماعتیں ان شرائط پر ان کے ساتھ مل کر حکومت کر رہی ہیں پر ویسا کرنے کے لئے کیوں راضی ہوئے ؟ کیا سب کا واحد مقصد پنجاب سے مسلم لیگ نون کی
مقبولیت کو کم کرنا تھا
=====================================
عمران پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہیں، جاوید لطیف
22 جولائی ، 2022
اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن میاں محمد جاوید لطیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہاسٹیبلسمنٹ نیوٹرل نہیں ہے اگر نیوٹرل ہوتی تو کسی کی عارضی بیل عدالت میں پیش ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھائی جاسکتی ، میں نے آج تک کوئی ایسا قانون نہیں دیکھا ، اور نہ ہی یہ دیکھا کہ آٹھ سال سے کسی جماعت کے خلاف فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہو، مگر فیصلہ اب تک نہیں ہوا ۔ میاں جاوید لطیف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ وہ حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی اداروں کے پرتنقید کرتے ہیں مگر ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا
اور نہ ہی حکومت انہیں گرفتار کرسکتی ہے ، جبکہ بے گنا ہ نواز شریف جن کی عدالتوں میں اپیلیں چل رہی ہیں ان کا ابھی تک کچھ نہیں ہوا اوپی ٹی آئی کے کیس پر فورا سماعت ہوجاتی ہے ، تحریک انصاف کی طرف سے اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کے فیصلے کروائے جارہے ہیں اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ بھی رکوایا جارہا ہے، ماضی میں بھی اثرورسوخ استعما ل ہوتارہا ہے ،نواز شریف کو تاحیات نااہل کروانے کا فیصلہ خواہش کے مطابق لیا گیا ،وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں کابینہ میں بھی یہ سوال کرتا ہوں کہ جب تمام ثبوت موجود ہیں تو عمران خان پر ہاتھ ڈالنے سے اداروں کو کون روک رہا ہے ، اس کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا۔
https://e.jang.com.pk/detail/188037
==========================================
عمران خان اپنے 4 سال میں وفاداریاں بدلنے والوں کو بنی گالہ میں پٹے پہناتے رہے، خواجہ آصف
22 جولائی ، 2022
FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آباد(اے پی پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے 4 سال میں وفاداریاں بدلنے والوں کو بنی گالہ میں پٹے پہناتے رہے ، پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں حکومتی اداروں کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا،وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آف نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ شفاف الیکشن پر کسی نے انگلی نہیں اٹھائی،مریم نواز کے بھرپور جلسوں کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی شناخت بنائی،ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے 5 سیٹیں حاصل کیں اور دو لاکھ زائد ووٹ حاصل کیے، پنجاب میں ن لیگ کا بیانیہ مسترد نہیں ہوا ۔ پنجا ب میں 20 سیٹیوں میں سے 7 سیٹوں پر ہمارے امیدوار ہی نہیں تھے، 2018 کے الیکشن کے بعد ان ضمنی الیکشن میں 2 لاکھ ووٹ زائد لئے ہیں، ان ضمنی الیکشن میں ان 20 سیٹوں میں سے 5 سیٹیں ہم حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ماضی میں ووٹوں کی خریدو فروخت کیلئے ہوائی جہاز اڑائے گئے اور لوگوں کے گلے میں پٹے پہنائے گئے اور اسکے بعد کہا گیا کہ پرویز الہی پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ہے،اب اس ڈاکو کوپی ٹی آئی حکومت دے رہی ہے،اپنے 178 اراکین کو فروخت کیا جارہا ہے۔ ہم پر الزام لگا کہ ہم خریدو فرخت کر رہے ہیں۔
https://e.jang.com.pk/detail/188008
==============================================
کوئی بھی جیتے عمران کو ہر صورت شکست ہوگی، سعد رفیق
22 جولائی ، 2022
FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں) وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ آج کانٹے کا جوڑ ہوگا‘ حمزہ شہبازجیتیں یا پرویزالٰہی ،آئین شکن اور ووٹ چور عمران خان کو ہر حال میں شکست ہوگی‘آگے آگے دیکھئے ہوتاہے کیاجبکہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہعمران خان خود ارکان کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں‘آج پی ٹی آئی کے 5 نہیں 50 ارکان ایسے ہو سکتے ہیں جو اپنے ضمیر کی آواز پر اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو دے سکتے ہیں یا ووٹنگ سے غیر حاضر رہ سکتے ہیں‘ہم آج اپنے تمام سیاسی آپشن بھرپورطریقے سے استعمال کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کا قائد ایوان بننےکا نہ حق رکھتے ہیں نہ صلاحیت‘اس بات کا امکان موجود ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں ایسے لوگ جن کے ضمیر زندہ اور شعور رکھتے ہیں وہ چوہدری پرویز الہی کو ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ عمران خان نے خود پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا تھا ، اب اراکین کیوں ان کو ووٹ دیں۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی رابطے سب سے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور سیاسی جماعتیں چیف الیکشن کمشنر سے مطمئن ہیں، پرویز الہٰی کہتے ہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، سوچوں گا بھی نہیں، پنجاب اسمبلی کے ممبران اسمبلی کی یہ اوقات ہے ؟ ویڈیو آپ کی پکڑی جارہی ہیں، جس میں آپ پیسے دے رہے ہیں، آزاد کشمیر الیکشن میں آپ کے پیسے پکڑے گئے تھے۔ن لیگ پیسوں کی ایسی سیاست پر لعنت بھیجتی ہے ، سیاسی حق کے طور پر تمام لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، کسی کے مجبور کرنے پر نہیں بلک تحادی جماعتوں نے عدم اعتماد سے لیکر حکومت سازی کے فیصلے خود کیے ہیں۔
https://e.jang.com.pk/detail/187985
==================================================