لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
نوشین کاظمی کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
ایم ایل او ڈاکٹر رخسار سموں کی جانب سے نوشین کاظمی کی حتمی ڈی این اے رپورٹ آنے سے قبل آدھی ادھوری حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی تھی
نوشین کی موت پھندے سے لٹکنے کے باعث واقع ہوئی رپورٹ
رپورٹ میں چانڈکا لیبارٹری پیتھالوجی رپورٹ اور لمس لیبارٹری کی متضاد نتائج والی رپورٹس کا ذکر کیا گیا
ایم ایل کی رپورٹ میں لکھی گئی انگریزی زبان میں متعدد غلطیاں پائی گئیں جبکہ الفاظ کا چنائو بھی غلط کیا گیا
حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نوٹ لکھا گیا کہ مستقبل میں اگر کچھ “منفی” سامنے آیا تو بعد میں بتا دیا جائے گا
سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری رپورٹ میں کہا گیا کہ نوشین کے بالوں، کپڑوں اور جسم کے سواب سیمپلز سے کوئی مردانہ ڈی این اے نہیں ملا
حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کی رپورٹ کا کوئی ذکر نہیں
ذرائع کے مطابق ایم ایل او پر دبائو ڈال کر رپورٹ جاری کروائی گئی
ایم ایل او ڈاکٹر رخسار سموں نے نوشین کاظمی کی لمس جامشورو اور چانڈکا لیبارٹری کی متضاد رپورٹس کے باعث حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔
========================================