دنیا بھر میں ہر سال 11 جولائی عالمی یوم آبادی کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ عوام میں خاندانی منصوبہ بندی اور خوشحال خاندان کے موضوع پر شعور بیدار کیا جا سکے۔ محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی جانب سے عالمی یوم آبادی کی مناسبت سے صوبائی کانفرنس منعقد کی گئی ۔ تقریب کا مقصد “متوازن خاندان خوشحال پاکستان” کے حوالے سے
عوام میں آگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ ہم سب مل کر آبادی اور وسائل میں توازن کو فروغ دے سکیں۔
سابقہ وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب سلمان اعجاز، سی ای او پی پی ای ایف طلحہ حسین فیصل، پروگرام ٹیکنیکل اسپیشلسٹ یو این ایف پی اے شعیب شہزاد، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان، پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ای سی محمد اختر بھٹی اور محکمہ بہبود آبادی کے دیگر افسران نے تقریب میں شمولیت اختیار کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔
(Muhammad Akhter)
===================
(Mr Sarfarz regional director Lahore FPAP)
===================
ایڈیشنل سیکریٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر نائلہ الطاف نے حاضرین کو محکمہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ جنرل مینیجر گرانٹ- پی پی آئ ایف آمنہ اخشید نے بہبود آبادی کے حوالے سے پنجاب پاپولیشن انویسٹمنٹ فنڈ کی خدمات پر روشنی ڈالی جس کے بعد معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سیکرٹری بہبود آبادی سلمان اعجاز نے حاضرین کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ محکمہ بہبود آبادی اپنی مسلسل کوششوں کے باعث پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دینے میں کامیاب رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح معاشرے میں صحت اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔
اس موقع پر بیگم ذکیہ شاہنواز کا کہنا تھا کہ بہبود آبادی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ملک و قوم کے کسی بھی شعبے میں پیش رفت کے لیے آبادی اور وسائل میں توازن ضروری ہے ۔ آبادی کو کنٹرول کرنا
(Dr Shoaib from UNFPA Punjab)
کہنے میں جتنا آسان ہے اسے عملی جامہ پہنانا اتنا ہی مشکل ہے۔ اسی لیے میں سیکریٹری آبادی کو سلام پیش کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ان گنت مسائل کے باوجود خاطر خواہ کامیابی حاصل کی۔ تمام صوبائی افسران کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی ابھی تاکہ گھر گھر متوازن خاندان کا پیغام عام ہو سکے۔
سابق وزیر بیگم شاہنواز اور سیکریٹری بہبود آبادی سلمان اعجاز نے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے یوٹیوب چینل ” بہبود ٹی وی” کا افتتاح کیا جس کے تحت بہبود آبادی پر آگاہی کو عام کیا جائے گا۔
تقریب میں محکمہ بہبود آبادی کے افسران، فیلڈ افسران، میڈیا اور دیگر شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
===================================