لاڑکانہ ڈویژن کے کمشنر گھنور علی لغاری نے لاڑکانہ کے لاہوری ریگولیٹر پر رائس کینال میں اچانک کودنے والے نوجوان علی رضا سومرو کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے

لاڑکانہ۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان ===========لاڑکانہ شہر کے مراد واہن محلہ کے رہائشی نوجوان محنت کش علی رضا سومرو کی جانب سے ایک روز قبل غربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر رائیس کینال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی جس کی نعش 24 گھنٹے گذرنے کے باوجود رائیس کینال سے برآمد نہ ہوسکی جس کے باعث ورثہ میں سخت پریشانی کی لہر چھائی ہوئی ہے جنہوں نے نوجوان کی نعش کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے،


دوسری جانب لاڑکانہ ڈویژن کے کمشنر گھنور علی لغاری نے لاڑکانہ کے لاہوری ریگولیٹر پر رائس کینال میں اچانک کودنے والے نوجوان علی رضا سومرو کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے۔ کمشنر لاڑکانہ، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ، میونسپل اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کریں اور رائس کینال پر غوطہ خور مقرر کیے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ کمشنر لاڑکانہ نے نوجوان کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر احمد سومرو اور میونسپل عملہ کو لواحقین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کا حکم دیا ہے۔
===========================