لاڑکانہ۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان————- قمبر شہدادکوٹ ضلع کی تحصیل وارہ کے وارڈ ٹو ٹائون کمیٹی گاجی کھاوڑ کے آزاد امیدوار سرائی قربان کھاوڑ نے اپنے ساتھ امیدوار غلام حسین کھاوڑ و دیگر کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں وارڈ ٹو بلاک کے چار میں مرد پولنگ عملہ تعینات نہیں تھا شکایت کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کے بعد اس پولنگ کو بلاک ٹو میں ضم کردیا گیا جس کے باعث ہمارے متعدد ووٹرز ووٹ کاسٹ نہ کرسکے اور بلاک چار میں خواتین پولنگ پر پریزائیڈنگ آفیسر شمس الدین مگنہار نے
خواتین کے ہاتھوں سے تیر پر 60 سے زائد ٹھپے لگاتے رہے اطلاع پر اے آر او ذوالفقار علی ابڑو کو شکایت کی جنہوں نے پریزائیڈنگ آفیسر کو اس عمل سے روک کر ووٹنگ کے دوران ہمارے وارڈ نمبر ٹو بلاک ٹو کے پولنگ پر ایس ایسپ ی بشیر احمد بروہی اور ڈی سی قمبر شہدادکوٹ جاوید نور نبی کھوسو نے آکر پولیس کے باہر ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے انتظار میں کھڑے ہمارے ووٹرز کو حراسان کرکے واپس بھیج دیا گیا اس کے علاوہ صفائی کے دوران بیلٹ پیپرز کے 3 لفافے بھی برآمد ہوئے جن میں 600 سے زائد ووٹ تھے جو کاسٹ نہیں کیے گئے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھاندلی کا نوٹس لے کر تمام تر شفاف تحقیقات کرکے دھاندلی میں ملوث افسران اور عملے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
==========================