لاڑکانہ (۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان) جمیعت علماء اسلام ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری محبت علی کھڑو لاڑکانہ پریس کلب میں حافظ نصیر احمد بھٹو,مولانا محمد الیاس چنہ,مولانا محفوظ الرحمن,مولانا محمد مراد مارفانی,آدم سھڑو,قاری قمر الدین اور مولانا حمید اللہ سیال کے ساتھ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 26جون پر مکانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی بد ترین داندھلی کا منصوبہ جوڑ کر پولنگ اسٹیشنز پر داندھلی کی اور کچھ دن پہلے جمیل سومرو نے الزام لگایا کہ مخالفین ہارنے کے بعد داندھلی کے الزامات لگا رہے ہیں,
لیکن انتخابات سے قبل راشد محمود سومرو, معظم علی عباسی اور ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ تکبندیان پیپلز پارٹی کی خواہش پر کی گئی, الیکشن کمیشنر اور دوسرے آفیسرز پیپلز پارٹی کی ٹیم کا کردار ادا کر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی والوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے لیکر پریزائڈنگ آفیسر , آر اوز اور عملہ جو پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے تھے ان کو مقرر کیا گیا, لیکن پھر بھی میدان نہ چھوڑا اور انتخابات میں مقابلہ کیا, انھوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات سے پہلے مطالبہ کیا تھا کہ پاک فوج اور رینجرز کی نگرانی میں انتخابات کروا کے تکبندیوں پر نظرثانی کی جائے,
اور ہم نے ایسی شکایات سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کیا لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی, آج انتخابات کے بعد ایم این ایز کے لوگوں نے غنڈہ گردی کرکے داندھلی کے ذریعے ٹھپے لگائے اور روکنے پر انھوں نے کتنے ہی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے امیدواروں کو بلا کر ووٹوں کی گنتی کا بول کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو جتوا کر اپوزیشن کے امیدواروں کو ہرایا جا رہا ہے، ہم ان انتخابات کو جعلی انتخابات سمجھتے ہیں، جس وجہ سے جمعیت علماء اسلام نے احتجاجی تحریک شروع کر کے نہ صرف الیکشن کمیشن آفس پر بلکہ ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا اور کل تعلقہ سطح پر احتجاج کیا جائے گا اور اتوار کو ڈوکری، پیر کو باقرانی میں احتجاج کیا جائے گا اور 6 جون کو اجلاس کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف ہمارے اپنے وکیلوں سے صلاح مشورے جاری ہیں اور ہم ٹربیونل کے ساتھ ہر فورم پر درخواست داخل کرائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے اور ہم اس کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔۔۔۔
=============================