لاڑکانہ ڈویزن کے پانج اضلاع لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ و شکارپور میں آج 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاڑکانہ ڈویزن کے پانج ڈسٹرکٹ کونسل 8 میونسپل کمیٹیز اور 238 یونین کونسلوں کے علاوہ 8 میونسپل کمیٹیز سمیت 26 ٹائون کمیٹیز میں انتخابی دنگل

لاڑکانہ رپورٹ عاشق پٹھان ————-لاڑکانہ ڈویزن کے پانج اضلاع لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ و شکارپور میں آج 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں لاڑکانہ ڈویزن کے پانج ڈسٹرکٹ کونسل 8 میونسپل کمیٹیز اور 238 یونین کونسلوں کے علاوہ 8 میونسپل کمیٹیز سمیت 26 ٹائون کمیٹیز میں انتخابی دنگل ہوگا، ریجنل الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ رٹرنگ افيسران و پولنگ افسرانوں کو الیکشن کے متعلق تمام سامان بلیٹ باکس سمیت مہیا کیا گیا، لاڑکانہ میں نئی بلدیاتی قانون کے تحت 20 یونین کمیٹیان بھی بنائی گئی ہیں جبکہ 4 چار ٹائون اور اور ایک میونسپل کارپوریشن کو بھی شامل گیا ہے، شکارپور میں 55 یوسی 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹائون کمیٹیز قمبر شہدادکوٹ میں 25 یوسی 2 میونسپل کمیٹیز اور 7 ٹائون کمیٹیز شامل ہیں اس طرح جیکب آباد میں 44 یوسی 2 میونسپل کمیٹیز 3 ٹائون کمیٹیز، کشمور کندھ کوٹ 41 یوسی 1 میونسپل کمیٹی 6 ٹائون کمیٹیز شامل ہیں، جن پر انتخابات کرائے جا رہے ہے، الیکشن ذرائع کے مطابق لاڑکانه میں 712 پولنگ اسٹیشن، جیکب آباد میں397 کشمور میں 318 جبکہ شکار پور میں 515 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اس طرح لاڑکانہ میں 842395 مرد اور خواتین جیکب آباد میں 429838 کشمور کندھ کوٹ 562443 قمبر شہدادکوٹ 796242 اور شکارپور کے 625992 مرد اور خواتین ووٹ کا حق استعمال کریں گے الیکشن مرحلے کو پر امن بنانے کے لئے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار، رینجرز، ٹریفک پولیس و لیڈیز پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، انتخابات میں مرد ووٹرز کی تعداد 3351170 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 290822 ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جیکب آباد میں 120، لاڑکانہ میں 263، کشمور میں 130، قمبر میں 111 جبکہ شکارپور میں 87 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کا مقابلہ لاڑکانہ عوامی اتحاد و جی ڈی اے سے ھو رھا ھے اور ھر نشست پر مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

=============================