ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں اے ایس پی میاں علی رضا سمیت ضلع کے تمام ڈی ایس پیز، انسپکٹر اسداللہ شیخ، ریڈر راشد خان پٹھان، انچارج ڈی آئی بی منیر احمد سموں، ایس ایچ اوز، ہیڈمحررز اور آل ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی


لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان ============== ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں اے ایس پی میاں علی رضا سمیت ضلع کے تمام ڈی ایس پیز، انسپکٹر اسداللہ شیخ، ریڈر راشد خان پٹھان، انچارج ڈی آئی بی منیر احمد سموں، ایس ایچ اوز، ہیڈمحررز اور آل ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے لگائے گئے دفعہ 144 پر بلاتفریق سختی سے عملدرآمد کیا جائے، بلدیاتی الیکشن کے دوران لاڑکانہ پولیس کے 4 ہزار پولیس افسران و جوانان ڈیوٹی سر انجام دے دینگے. رینجرز کے 400 جوان سمیت پاک آرمی بھی مدد کرے گی، ضلع بھر میں مجموعی طور پر پولنگ اسٹیشنز 711 ہیں جن میں انتہائی حساس 270، حساس 120 اور نارمل 321 پولنگ اسٹیشنز ہیں جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے، بلدیاتی انتخابات اور موجودہ صورتحال اور تمام خطرات کے پیش نظر کوئیک ریسپانس فورس بنائی گئی ہے، تمام ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز اور ہیڈمحررز اپنے اسٹاف کو الیکشن کمیشن کے ایس او پی کے بارے میں آگاہ کریں، ایس ایچ او اپنے علاقے کی تمام تر پولنگ اسٹیشنز کا زمہ دار ہوگا، جہاں پر گشت کرتا رہے گا اور پولنگ اسٹیشنز کا جائزہ لیتا رہے گا، تمام ڈی ایس پیز اپنی اپنی سب ڈویزن میں میٹنگس کریں، کیو آر ایف پورے ضلع کو سیکٹر میں تقسیمِ کیا گیا ہے، ہر سیکٹر کے پاس دو پولیس موبائل اور 15 کی نفری ہوگی، کیو آر ایف کی ذمہ داری ہوگی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں فوری طور پر اس کی اطلاع ایس ایس پی لاڑکانہ کو دیں گیں، اور فوراً بتائی گئی پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر صورتحال پر کنٹرول کریں گے، تمام سیاسی جلسوں اور دیگر پروگراموں میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، کوئی بھی امیدوار پولنگ اسٹیشن پر وائلیشن کریگا تو اس کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور تاحیات وہ امیدوار نااہل ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر ہر حال میں عملدرآمد کروایا جائے، تمام ایس ایچ اوز اپنی حدود میں اسنیپ چیکنگ و پئٹرولنگ کریں، تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے کھانے پینے اور رہائش کا بہتر انتظام کریں، پولنگ اسٽيشنز پر ڈیوٹی کرنے والے تمام پولیس افسران اور اہلکار بہترین ٹرن آوٹ اور چستی کے ساتھ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں، ایس ایس پی آفس لاڑکانہ میں ساری صورتحال کو کنٹرول کرنے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، الیکشن کے تمام عمل میں قانون کی رٹ قائم کی جائے اور امن و امان کی فضا برقرار رہے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

=============================