لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آ جائے گا، اس وقت ملک پر یورپی ممالک میں جی ایس پی پلس درجے کو خطرات لاحق ہیں، جب سے وزیر خارجہ بنا ہوں ایک دن چین سے نہیں بیٹھا یورپی یونین، چائینہ، ترکی، سمیت متعدد ممالک کے دورے کیے خارجہ پالیسی کی بنیاد امریکا سمیت دنیا سے تجارت کی بات کرنا ہے، بھیک کسی سے نہیں مانگیں گے، بینظیر بھٹو دنیا بھر میں لاڑکانہ کے نام سے جانی جاتی تھیں مجھے خوشی ہے آج میں لاڑکانہ کے نام سے دنیا بھر میں جانا جا رہا ہوں عمران خان کو تونسہ خانہ سمیت خاتون اول کی کمپنی پر مبنی کرپشن کے جواب دینا ہونگے،
سلیکٹڈ کو ہٹانے کے لیے جمہوری راستہ اپنایا اب وہ عوام کو اکسا رہا ہے، عمران خان نے اپنی کرسی کی خاطر ملک کو نقصان پہنچایا لیکن وہ کرسی بھی انکے پاس نہیں رہی وزیر خارجہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب تفصیلات کے مطابق شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی 69ویں سالگرہ ملک بھر می عقیدت و احترام سے منائی گئی تاہم مرکزی تقریب لاڑکانہ میں منعقد کی، لاڑکانہ میونسپل اسٹیڈیم میں پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ
مجھے خوشی ہورہی ہے کہ محترمہ شھید کی سالگرہ کی تقریب لاڑکانہ اسٹیڈیم میں منا رہے ہیں محترمہ شھید کو قتل کر کے مخالفین سوچتے تھے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ختم ہو جائے گی مگر یہ انکی بھول تھی کل بھی بیبی شھید زندہ تھیں اور آج بھی پارٹی کارکنان کی صورت میں محترمہ شھید زندہ ہیں شھید محترمہ نے اپنے ملک کے لیے اپنے عوام اور انکی ترقی کے لیے 30 سال جدوجہد کرتی رہیں وہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی، اسلام کے پر امن پیغام کے لیے جدوجہد کرتی رہیں
واہ آمر ضیاءالحق اور پرویز مشرف سے ٹکرائیں، محترمہ شہید اس ملک کی جواتین اور نوجوانوں کی آواز تھیں
بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپنے ضیاءالحق اور مشرف کے بعد ایک اور غیر جمہوری سلیکٹڈ شخص کو شکست دلوائی یہ محترمہ شھید کے ہی کارکنان تھے جنہوں نے ایک دن کے کیے بھی اس کٹھپتلی کو نہیں مانا سلیکٹڈ شخص عوام کے آئینی اور معاشی حقوق پر حملہ کرتا رہا تاہم پیپلزپارٹی کارکنان پورے ملک کو قائل کیا کہ اسکو نکالنے کے کیے کوئی غیر جمہوری راستہ نہیں اپنائیں گے اور جدوجہد کی جس کے بعد ملکی تاریخ می پہلی بار عدم اعتماد کامیاب ہوا اور اس شخص کو گھر بھیجا
عمران خان نے معاشرے، معیشت اور ملک کو غیر تلافی نقصان پہنچایا آئی ایم ایف ڈیل کھول کر پڑھی تو اندازہ ہوا کے عوام کے ساتھ کیا ظلم ہوا ۔
سبسڈی کے نام پر ملک کو معاشی نقصان پہنچایا گیا اور اتنا نقصان پہنچایا کہ ہم ڈیفالٹ اور بنک رپٹ ہونے والے تھے موجودہ وزیراعظم نے اس ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اب حکومت سنبھالنے کے بعد اندازہ ہوا ہے اس شخص نے ملک کے ساتھ کیا کیا، بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کو 4 سال می غیر تلافی نقصان پہنچا
جب سے وزیر خارجہ بنا ہوں ایک دن چین سے نہیں بیٹھا بہت ملکوں کا دورہ کیا مقصد پیغام پہنچانا ہے کہ ہم تجارت چاہتے ہیں بھیک نہیں مانگیں گے
میں یورپی یونین ، چین سعودی عربیہ ترکی، یو اے ای، اور ایران کا دورہ کر کے واپس آیا ہوں ہر جگہ یہی بات کی ہے کہ ماضی میں جو بھی رہا جو بھی نقصان پہنچا وہ گزر چکا اب نیا اتحاد کا حکومت آیا ہے پاکستان کے تعلقات دیگر ممالک سے بہتر کریں گے اگر ہم نے امریکا سے بات کو تو تجارت کی بات کی ہم نے انہیں کہا آپ آئیں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور ہمارے تاجروں کو وہاں سرمایہ کاری کا موقع دیں ایف اے ٹی ایف کی کامیابی تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کی مشترکہ کامیابی ہے
ایف اے ٹی ایف کے باعث پاکستان کافی پابندیاں تھیں پاکستان پر دو مقدمے تھے ایک منی لانڈرنگ اور دوسرا دہشتگردوں کی فنڈگ کا ہم بطور ملک اہف اے ٹی ایف کی ضروریات پہلے سے ہورا کر چکے تھے لیکن ہم نے جن سے کام لینا تھا انہیں گالی دے رہے تھے اب تمام یورپی ممالک میں پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس کے اسٹیٹس کو خطرہ ہے تاہم حکومت اس پر کام کر رہی ہے جلد عوام کو خوشخبری دیں گے بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نیازی آزاد گھوم رہا ہے اتنا منافق شخص زندگی میں نہیں دیکھا اس نے اپنی کرسی بچانے کے لیے عوام کو نقصان پہنچایا لیکن وہ کرسی بھی نہیں بچا سکا عمران خان سے پوچھنا چاہئیے اور حساب لینا چاہئیے کہ کہاں ہے وہ تبدیلی عمران خان نے پورا ٹوشہ خانہ کو خالی کر دیا آپکو عدالتوں کو اب سارے جواب دینا پڑیں گے پتہ چلا ہے کہ جب خان صاحب وزیراعظم تھے تب انہوں نے خاتون اول کے ساتھ مل کر اپنی کرپشن کمپنی بنائی تبدیلی کا نعرہ تبدیلی نہیں تباہی تھا عوام کو نیا نہیں مہنگا پاکستان دیا گیا پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتین مل کر جدوجہد کر ہی ہیں کچھ وقت درکار ہے مسائل کو حل کرنے کے لیے جلسے میں خطاب سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا، جلسے سے وزیر اعلی سندھ نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی وزراء اور متعدد ایم پی ایز ایم این ایز سمیت دیگر پارٹی رہنما بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسٹیج پر موجود دیکھائی دیے ۔
==============================