لاڑکانہ۔ محمد عاشق پٹھان
=====================
اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم سابق چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی شہید بے نظیر بھٹو کا 69واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، سالگرہ کی مرکزی تقریب کے موقع پر لاڑکانہ میونسپل اسٹیڈیم میں بڑے جلسے
کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری کیک کاٹنے کے ساتھ کارکنان سے خطاب بھی کریں گے
شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے لاڑکانہ میونسپل اسٹیڈیم میں انتظامات آخری مراحل میں ہیں
جہاں پارٹی پرچموں کی بہار ہے جبکہ وسیع اسٹیج بنا کر، ایل ای ڈی اسکرین اور سینکڑوں کرسیاں کو بھی سجا دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی رہنماؤں
کے مطابق شام 7 بجے پیپلز پارٹی کارکنان کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جبکہ 8 بجے کے بعد شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا
جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شرکت کر کے کارکنان سے خطاب بھی کریں گے
==========================================