
تھر ڈزرٹ ٹرین سفاری
سندھ حکومت کی جانب سے شروع کردہ تھر ڈزرٹ ٹرین سفاری میرپورخاص پہنچ گئی،
میرپورخاص پہچنے پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے خصوصی ٹرین کے شرکاء کا استقبال کیا،
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹرین میں موجود سیاحوں مسافروں سے ملاقات کی،
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے سیاحوں کیلئے محکمہ سیاحت کی جانب سے انتظامات کا جائزہ بھی لیا،
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے سیاحوں کو میرپورخاص سے روانہ کیا،
ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی میرپورخاص سمیت ضلعی افسران و پارٹی رہنماء بھی ہمراہ موجود
سندھ حکومت کے محکمہ سیاحت نے سندھ کے سیاحتی مقامات کو دکھانے کیلئے ٹرین کا آغاز کیا ہے، سید ذوالفقار علی شاہ
سیاح اس موسم میں بارڈر کے قریب ریگستان کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، سید ذوالفقار علی شاہ
تھر ڈزرٹ ٹرین سفاری کا کراچی سے زیروپوائنٹ کا ٹریک ہمارے لیے ایک کامیاب سیاحتی سرگرمی ہے، سید ذوالفقار علی شاہ
دوسرے مرحلے میں ہم موہن جو دڑو اور سکھر تک ٹرین چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، سید ذوالفقار علی شاہ
ریلوے حکام سے بات چیت جاری ہے کرایوں میں مزید کمی کی کوشش کررہے ہیں، سید ذوالفقار علی شاہ
سندھ حکومت اپنی عوام کیلئے سیاحت اور تفریح کے مواقع فراہم کررہی ہے، سید ذوالفقار علی شاہ


























