کراچی کے طلبہ کا مصنوعی ذہانت سے چلنے والی گاڑی کا کامیاب تجربہ

شہر قائد کے ہونہار طلبہ نے مصنوعی ذہانت اے آئی سے آراستہ ڈرائیور لیس گاڑی چلانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پاکستان کی پہلی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کی ٹیسٹ ڈرائیوو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں اے آئی بیس ڈرائیور لیس کار بنانے والی کار ٹیم کی لیڈر انشرح مبین اور ریسرچ اسسٹنٹ انضمام خان نے اپنی اس شاندار کامیابی سے متعلق بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ چین سے درآمد شدہ الیکٹرونک وہیکل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ربوٹیکس، میپنگ سینسرز اور اے آئی الگورتھم کی مدد سے اسے ڈرائیور لیس بنایا گیا ہے۔

اے آئی بیس ڈرائیور لیس کار بنانے والی انجینئرز کی ٹیم کے رکن انضمام خان نے بتایا کہ دنیا کی ان چند گاڑیوں میں سے ایک یے جو پاکستان کے شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کا سامنا کررہی ہے، ہماری سینسر ٹیکنالوجی بہت اسٹرونگ ہے۔

فی الحال گاڑی کی رفتار الگورتھم میں 15 سے 20 فیصد رکھی گئی ہے آٹو نومس ڈرائیونگ میں ٹرننگ موڈ اور سامنے سے آنے والے کسی بھی ٹریفک کی ججمنٹ موجود ہے۔