نوجوان نسل اقبال سے کیا سیکھ رہی ہے؟

نوجوان نسل اقبال سے کیا سیکھ رہی ہے؟

اس وقت ہم تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں واقع ایک معروف یونیورسٹی میں موجود ہیں، جہاں یومِ اقبال کے موقع پر ایک نہایت ہی پروقار اور متاثرکن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں پاکستان کے سفیر جناب محمد سعید سرور نے خصوصی شرکت کی، جبکہ بڑی تعداد میں طلبہ، پروفیسرز اور ڈاکٹرز بھی شریک ہوئے۔
تاجک طلبہ نے علامہ محمد اقبالؒ کی فارسی اور اردو شاعری پیش کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ علامہ اقبالؒ کو پاکستان کے ساتھ ساتھ فارسی بولنے والے ممالک، خاص طور پر تاجکستان میں بھی گہرے احترام اور محبت سے یاد کیا جاتا ہے۔
اس ویڈیو میں ہم طلبہ سے جانیں گے کہ وہ اقبالؒ کی شاعری کو کس طرح سمجھتے ہیں اور اپنی زندگی میں کس طرح اپناتے ہیں۔

🎤 رپورٹ: Sherin Zada
📍 مقام: Dushanbe, Tajikistan

#sherinzada #iqbalpoetry #DushanbeUniversity