
سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کی تیسری عالمی تحقیقی کانگریس 2025 کی اختتامی تقریب
صوبائی وزیر جامعات و تعلیمی بورڈ محمد اسماعیل راہو کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

تقریب میں سیکریٹری جامعات محمد عباس بلوچ،وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی،وی سی ڈاکٹر فتح محمد مری اور دیگر کی شرکت
وزیراعلیٰ سندھ کی نمائندگی کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، محمد اسماعیل راہو


اس اہم علمی اجتماع کا حصہ بنانے پر منتظمین کا شکر گزار ہوں، وزیر جامعات
سندھ مدرسۃ الاسلام ہماری تاریخ میں ایک خاص اور منفرد مقام رکھتی ہے، اسماعیل راہو
کراچی:یہ ادارہ بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی مادرِ علمی ہے، صوبائی وزیر
قیامِ پاکستان سے اب تک یہ جامعہ باصلاحیت قیادت پیدا کر رہی ہے، اسماعیل راہو
خوشی ہے کہ SMIU تعلیمی اور تحقیقی میدان میں مسلسل ترقی کر رہی ہے، اسماعیل راہو
گلوبل ریسرچ کانگریس اب بین الاقوامی سطح پر ایک مضبوط پلیٹ فارم بن چکا ہے، وزیر جامعات
ایک چھت تلے متعدد کانفرنسز کا انعقاد جامعہ کے وژن کا ثبوت ہے، محمد اسماعیل راہو


























