
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا باغِ ابنِ قاسم میں بایوگیس پلانٹ کا دورہ
150 مکعب میٹر بایوگیس پلانٹ پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی ٹیم نے منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کر کے مثال قائم کی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
مئیر کراچی کا باغ ابن قاسم پارک سے منسلک زیرتعمیربائیوگیس پلانٹ کا دورہ،پروجیکٹ جلد مکمل کرنے اوربھینس کالونی میں مزید بڑا پلانٹ لگانے کی ہدایت، گیس کی تیاری کے بعد ملحقہ علاقوں میں گیس بہت کم پرائس میں فروخت کی جائے گی، مئیر کراچی کو بریفنگ
ضلع جنوبی میں کچن کے کچرے سے بائیوگیس اورکھادبنانے کے پروجیکٹ کا آغاز خوش آئند ہے۔ ریسائیکل پلانٹ لگا کر کچرے کوکم کرنے اور قابل استعمال بنانے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
کراچی ( )مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ضلع جنوبی باغ ابن قاسم پارک سے منسلک زیرتعمیربائیوگیس پلانٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی اور نجی کمپنی کے جنرل منیجر و دیگر افسران موجود تھے۔مئیر کراچی نے دورے کے دوران پروجیکٹ جلد مکمل کرنے اوربھینس کالونی جانوروں کے فضلے سے بائیوگیس پلانٹ کے لئے فزیبلیٹی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ بھینس کالونی میں بڑا پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی کریں تاکہ رہائشوں کوکم قیمت پر گیس کی سہولت کے ساتھ بہتر ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے۔مئیر کراچی نے مزید کہا کہ ضلع جنوبی میں کچن کے کچرے سے بائیوگیس اورکھادبنانے کے پروجیکٹ کا آغاز خوش آئند ہے۔ ریسائیکل پلانٹ لگا کر کچرے کوکم کرنے اور قابل استعمال بنانے کے منصوبے پر مزید اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے پروجیکٹ شروع کرنے کے شاندار اقدام کو سراہتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور آئسس انٹرنیشنل کمپنی کی تعریف کی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ طارق نظامانی نے مئیر کراچی کو بریفنگ میں بتایا کہ بائیو گیس کی تیاری کے بعد ملحقہ علاقوں میں بہت کم پرائس پر گیس فروخت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ضلع جنوبی میں گیلے کچرے اور جانور کے فضلے سے بائیوگیس اورکھادبنانے کے پائلیٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔ جبکہ یہ دوسرابڑا پروجیکٹ ہے اور پائلٹ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد کچرے کو ریسائکل کرنے کے لئے منصوبے کو بڑی سطح تک بڑھایا گیا ہے، جس سے کراچی کو مزیدصاف ستھرا بنانے میں مدد ملے گی۔ آئسس کے جنرل مینیجر نے پروجیکٹ کے حوالے سے مزید بریفنگ میں بتایا کہ اس پلانٹ پر کچرے کو ریسائکل کرکے 150میٹرکیوب گیس بنانے کی گنجائش ہے ابھی 70میٹر کیوب جنریٹ کررہے ہیں اور 35 سے 40 میٹرکیوب رہائشوں کو فراہم کرسکتے ہیں۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ ہم نے گھروں سے کچرا علیحدہ علیحدہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کچرے کو قابل استعمال بنانے کے اقدامات کئے جا سکے۔
بایوگیس پلانٹ روزانہ 2 ٹن تک نامیاتی کچرا پراسیس کر رہا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
بایوگیس منصوبے سے صاف توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ مل رہا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
بایوگیس پلانٹ سے ماہانہ 55 ایل پی جی سلنڈرز کے برابر توانائی پیدا ہو رہی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
ویسٹ ٹو انرجی منصوبے کراچی کے لیے ناگزیر ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
بایوگیس منصوبے سے سالانہ 300 ٹن تک کاربن اخراج میں کمی ممکن ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
پارکس اور گرین بیلٹس کے لیے نامیاتی کھاد کی فراہمی خوش آئند ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کچرے کی ترسیل اور لینڈفل اخراجات میں نمایاں کمی آ رہی ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کیٹل کالونی، ملیر میں بڑے بایوگیس منصوبے کی فزیبلٹی فوری شروع کی جائے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت
ملیر جیسے علاقوں میں بایوگیس منصوبے توانائی کا مؤثر حل ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
بلدیاتی سطح پر قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دیا جائے گا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی میں ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
صاف، سرسبز اور توانائی خود کفیل کراچی ہمارا ہدف ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب


























