دبئی اور ابوظبی میں موسلا دھار بارش

دبئی اور ابوظبی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

دبئی میں بارش کے سبب ملازمین کےلیے ورک فرام ہوم نافذ کردیا گیا، اس حوالے سے نجی سیکٹر کو بھی ریموٹ ورک پالیسی اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ صرف انتہائی ضروری عملہ دفاتر آئے گا جبکہ دبئی کا گلوبل ولیج اور عین دبئی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے اور اسکائی ڈائیو دبئی کی تمام سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

دبئی پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔

موسم کے باعث دبئی ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں کو پرواز سے 4 گھنٹے پہلے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمی حالات کے سبب 7 پروازیں منسوخ اور 15 تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رات سے موسم بتدریج بہتر ہونے کی توقع ہے۔