کراچی: وزیرِ جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز سندھ کی انسپکٹریٹ جنرل سندھ پریزنز اینڈ کریکشن سروس آمد پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے ان کا استقبال کیا، جبکہ محکمہ جیل خانہ جات کے دستے نے سلامی پیش کی۔

کراچی: وزیرِ جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز سندھ کی انسپکٹریٹ جنرل سندھ پریزنز اینڈ کریکشن سروس آمد پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے ان کا استقبال کیا، جبکہ محکمہ جیل خانہ جات کے دستے نے سلامی پیش کی۔
صوبائي وزير علی حسن زرداری کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ بھر کی جیلوں میں جدید ڈیجیٹل موبائل ریڈیو (DMR Tier-II) وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم کے قیام پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی پریزنز کراچی ریجن، ڈی آئی جی پریزنز ہیڈ کوارٹر، آفیسر اِن چارج سینٹرل پریزن کراچی، آفیسر اِن چارج ڈسٹرکٹ پریزن ملیر اور آفیسر اِن چارج یوتھفل آفینڈرز انڈسٹریل اسکول (YOIS) کراچی سمیت سینئر افسران اور تکنیکی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں جیلوں اور اصلاحی اداروں میں سیکیورٹی، قیدیوں و نوجوان ملزمان کی نقل و حرکت اور ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ نظام کی ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجوزہ نظام 23 فعال جیلوں، زیرِ تکمیل جیلوں، YOIS اداروں اور مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو ایک محفوظ نیٹ ورک سے منسلک کرے گا۔
وزیرِ جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز سندھ نے کہا کہ حکومتِ سندھ جیلوں اور اصلاحی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے سیکیورٹی اور انتظامی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا چاہتی ہے، اور اس منصوبے کو قواعد و ضوابط کے مطابق جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
#SindhGovt #alihassanzardari #PublicService #ahz