
20تا 21دسمبر کے درمیان کراچی میں بادل چھا سکتے ہیں، محکمہ موسمیات
کراچی:شہر قائد میں شمال مغربی (بلوچستان)سے چلنے والی یخ بستہ ہواﺅں سے موسم مزید سرد ہوگیا، ہواﺅں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 15کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائیں کراچی کے شمال میں مغربی سلسلے کے اثرات کے سبب چل رہی ہیں۔کراچی کا درجہ گزشتہ روز سے 3روز کے دوران معمولی بڑھ سکتا ہے تاہم اتوار سے دوبارہ موسم قدرے خنک اور سرد ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 20تا 21دسمبر کے درمیان کراچی میں بادل چھا سکتے ہیں تاہم اس دورانیے میں کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔


























