دنیا کا پہلا AI فوجی تیار

مصنوعی ذہانت عسکریتی انقلاب لے آئی کمپنی نے دشمن کے مورچے تباہ کرنے والا اے آئی فوجی تیار کر لیا۔

مصنوعی ذہانت تیزی سے ترقی کرتے ہوئے دنیا کو حیران کر رہی ہے۔ کئی انسانی شعبوں میں داخل ہونے کے بعد اب وہ عسکریت کے میدان میں بھی اترنے کو تیار ہے اور ایک کمپنی نے دنیا کا پہلا اے آئی فوجی تیار کر لیا ہے۔

یہ حیران کن کارنامہ انجام دینے والی امریکی ٹیک کمپنی فاؤنڈیشن ہے، جس نے دنیا کا پہلا اے آئی فوجی فینٹم ایم کے 1 ایجاد کر لیا ہے۔

انسان نما اس روبوٹک فوجی کی خالف کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اے آئی فوجی عکسری تنصیبات کی تعمیر، اپنے مورچوں کے دفاع اور دشمن کے مورچے تباہ کرنے میں فوج کی مدد کرتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فاؤنڈیشن کا مشن ہے کہ ایسا اے آئی فوجی تخلیق کرنا جو ہر وہ کٹھن و جان جوکھوں کا کام کر سکے جو انسانی فوجی انجام دیتے ہیں۔ یہ منزل پانے کے لیے کمپنی وسیع پیمانے پر تحقیق وتجربات کر رہی ہے جبکہ سرمایہ کار اسے رقم بھی فراہم کررہے ہیں۔

پانچ فٹ 9 انچ کے قد اور 176 پونڈ وزن کا حامل یہ روبوٹک فوجی 5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس حیرت انگیز ایجاد کو پہلی بار امریکی کلب میں‌ عوامی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے.