
جبیل میں فالح و بہبود کے تصور کے تحت منعقدہ میراتھن
سعودی عرب کے شہر جبیل( منطقہ شرقیہ )میں پہلی مرتبہ ویل بیئنگ یعنی فلاح و بہبود کے عنوان پر میراتھن کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی اور صدارت جبیل انٹرنیشنل اسکول الحسان نے کی۔ اس میراتھن کا بنیادی مقصد بچوں اور بڑوں میں صحت، تندرستی اور ویل بیئنگ سے متعلق مثبت رجحانات کو فروغ دینا تھا۔

تقریب نہایت خوبصورت انتظامات اور منظم انداز کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اسلامی اقدار کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے علیحدہ اور مکمل باوقار انتظامات کئے گئے۔ سب سے پہلے لڑکیوں کی میراتھن کا انعقاد ہوا، جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد لڑکوں کی میراتھن شروع کی گئی۔
شرکاء کے لیے مشروبات اور دیگر اشیاء کا بھی خاص انتظام تھا۔ بچوں کو اس موقع پر اسنادِ شرکت (Certificates)، ٹرافیاں، میڈلز اور کیش انعامات بھی دیے گئے، جس سے ان کی حوصلہ افزائی میں مزید اضافہ ہوا۔
ایسی سرگرمیاں ذہنی و جسمانی صحت کے لیے نہایت ضروری سمجھی جاتی ہیں۔ والدین نے بھی اس میراتھن کے انعقاد کو سراہا اور آئندہ برسوں میں بھی ایسی مثبت اور صحت افزا سرگرمیوں کے تسلسل پر زور دیا۔
رپورٹ -سعدیہ خان


























