
مجھے کراچی میں ایک منی K2 ماؤنٹین ملا – آپ کو یقین نہیں آئے گا!
مجھے کراچی میں ایک منی K2 ماؤنٹین ملا – آپ کو یقین نہیں آئے گا!
I Found a Mini K2 Mountain in Karachi – You Won’t Believe This!

========================
شاندار کارکردگی، اگلا الیکشن جیتیں گے، ترقی کے نئے دور کا آغاز، مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم
شاندار کارکردگی، اگلا الیکشن جیتیں گے، ترقی کے نئے دور کا آغاز، مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم
اسلام آباد، لاہور (نیو ز ر پورٹر، نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، ملک ترقی و استحکام کی جانب گامزن ہے، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، شاندار کارکردگی پر اگلا الیکشن بھی جیتیں گے،ملک کو معاشی قوت بنائیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیری سیاست کاآغاز ہوا اورنواز شریف کے3 سالہ دور میں تعمیری سیاست نے سازشی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا،جبکہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا پر 12سال سے ایک ہی پارٹی کی بلا شرکت غیر حکومت کی اور صوبہ اب آثار قدیمہ نظر آتا ہے، خیبرپختونخوا کا ایک وزیراعلیٰ صوبائی سرکاری مشینری کیساتھ حملہ آور ہوتا رہا۔وزیراعظم شہبازز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس سروس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر دفاع خواجہ آصف ،خرم دستگیر ،مریم اورنگزیب ،رانا ثناء اللہ، چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب، وفاقی و صوبائی وزرا،مقامی سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔محمد شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب میں عوامی خدمت اور ترقی کا سفر 1985 میں میرے قائدو بڑے بھائی محمد نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا، وزیر اعلی مریم نواز اسی ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے آج عوامی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس پر میں انہیں خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


























