صوبائی وزیر ناصر شاہ جہاز پر نہ پہنچ سکے تو خیبر میل پکڑ کر سکھر پہنچ گئے ، آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے پروگرام میں شرکت کا وعدہ نبھا دیا


صوبائی وزیر ناصر شاہ جہاز پر نہ پہنچ سکے تو خیبر میل پکڑ کر سکھر پہنچ گئے ، آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے پروگرام میں شرکت کا وعدہ نبھا دیا

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر شاہ جب جہاز پر نہ پہنچ سکے تو خیبر میل ٹرین میں بیٹھ کر سکھر پہنچ گئے انہوں نے ائی بی اے سکھر کے کانوکیشن میں شرکت کا وعدہ کر رکھا تھا اور اس وعدے کو وفا کرنے کے لیے بذریعہ ٹرین سفر کرتے ہوئے کراچی سے سکھر پہنچ گئے پہلے ان کا ارادہ ہوائی جہاز پہ سفر کرنے کا تھا لیکن جہاز کا سفر ممکن نہ رہا اور فلائٹ کینسل ہو گئی جس کے بعد دیگر مہمان تو نہ پہنچ سکے لیکن ناصر شاہ ٹرین پر وہ بھی خیبر میل پر سفر کر کے سکھر پہنچ گئے جس پر ائی بی اے سکھر کے وائس چانسلر اصف شیخ نے ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور یہ بات کنوکیشن میں اجاگر کی اور خاص طور پر ناصر شاہ کی شرکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ جہاز سے وہ نہیں پہنچ سکتے تو ایک لمحے کے لیے میری انکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا تھا اور میں سوچ رہا تھا کہ اگر مہمان خصوصی تقریب میں نہیں پہنچے تو یہ اج کا کانووکیشن کیسے ہوگا لیکن ناصر شاہ نے مجھے فون کر کے بتایا کہ وہ خیبر میل پر پہنچ رہے ہیں جس کے بعد میرا حوصلہ بڑھ گیا اور میں ان کا بے حد مشکور ہوں