گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ ریکارڈ بریکر نے آئیداہو میں منعقد ہونے والی ہالف میراتھون میں 137 ٹی شرٹس پہن کر اپنا کھویا ہوا ریکارڈ دوبارہ حاصل کرلیا۔
آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے یہ ریکارڈ پہلی بار 2019 میں 111 ٹی شرٹس پہن کر قائم کیا تھا لیکن کچھ سال بعد ایک اور رنر نے 127ٹی شرٹس کے ساتھ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
ڈیوڈ رش اپنا ریکارڈ دوبارہ پانے کے لیے سخت ٹریننگ کی بھاری کپڑوں میں دوڑیں لگائیں اور وزن بھرے بیگ پہن کر مشق کی۔
اس سے قبل فیمس آئیڈاہو پوٹیٹو ہاف میراتھن کے دوران ڈیوڈ 114 ٹی شرٹس ہی پہن سکے تھے اور گردن میں خون کی روانی متاثر ہونے کے باعث باہر ہونا پڑا لیکن اس سال وہ اسی ریس میں دوبارہ میدان میں اُترے اور 137 ٹی شرٹس کے ساتھ نہ صرف دوڑے بلکہ ریس مکمل بھی کی۔
ڈیوڈ نے کہا کہ میں ریکارڈ دوبارہ حاصل کرنے پر خوش ہوں اور یہ میری انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔






















