کینیڈا سے آنےوالی ٹھنڈی ہواؤں نے امریکا کی کئی ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا،مشی گن میں تین روز سے جاری برفباری نے نظام زندگی منجمد کردیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسوری میں بھی سڑکیں برف سےڈھک گئیں،آئیووا اورکنساس سمیت کئی ریاستوں میں برفباری جاری ہے،انڈیانا ہائی وےپرمتعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،تاہم خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق مڈ ویسٹ کی ریاستوں میں سردی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔























