نامور مزاحیہ اداکار کاشف خان کی صاحبزادی سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کی شادی کی تقریب

Akhtar Ali Akhtar
نامور مزاحیہ اداکار کاشف خان کی صاحبزادی سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کی شادی کی تقریب کلفس میں منعقد کی گئی۔جس میں نامور فلم اسٹار امر خان،سارہ عمیر، سلیم جاوید، ایاز خان، علی حسن، عرفان ملک، حنیف راجا، عابدہ حسین، عمران جاوید،لائف اسٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کراچی کے اختر علی اختر، راحیل بیگ، زبیر راشد، قیصر کامران،نعمان گل، نمرہ، فریحہ پرویز، سمیت فلم ،اور ٹیلی ویژن کے فنکاروں سمیت سوشل ميڊيا کی مشہور شخصیات نے شرکت کی
Smart pics by Arshad Hashmi

===========================

پروفیسر خالد شیر جناح اسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
02 دسمبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ نے پروفیسر خالد شیر کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کے جاری کردہنوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر خالد شیر، جو اس وقت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں شعبۂ نیورولوجی کے پروفیسر (BS-21) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں ڈیپوٹیشن پر تین سال کی مدت کے لیے محکمۂ صحت کے ماتحت کرکے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جناح اسپتال کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول گزشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، جس کے باعث یہ اہم انتظامی عہدہ ایک ہفتے سے خالی تھا۔