
غیر قانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے ای چالان کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ڈی آئی جی
ٹریفک پیرمحمد شاہ کی بریفننگ
تمام مخدوش پیڈسٹرین پلوں کی مرمت کے لیے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے اجلاس میں فیصلہ
پہلے مرحلے میں 20 پلوں کی مرمت کی جارہی ہے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بریفنگ
تریفک مینجمنٹ اصولوں اور ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد کر نے کی ضرورت ہے کمشنر سید حسن نقوی
کراچی (. ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفترِ میں ٹریفک مسائل کے حل اور ٹریفک روانی کی و متاثر کر نے والے رکاوٹوں کو دور کر نے کے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ میو نسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ افضل زیدی ،ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز رابعہ سید ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پرو وینشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹریز بلدیہ عظمی ٹریفک انجنئیرنگ بیورو کنٹونمنٹ بورڈ ز کے افسران اور دیگر نے شرکت کی کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط کو کو ششیں کرنے کی ضرورت ہے انھو ں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ اصولوں اور ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد کر نے کے لئے متعلقہ ادارے مر بوط اور موثر کردار ادا کریں ۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ سڑکوں پر ٹریفک مسائل کا سبب بننے والی غیر قانونی پارکنگ کے ای چالان کئے جائینگے اس سلسلہ میں ۔ٹریفک پولیس نے جامع منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے اجلاس میں ٹریفک کے لیے رکاوٹ بننے والی سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ کی روک تھام کے لئے مختلف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ٹریفک کے دباؤ کا سبب بننے والی پارکنگ کے حوالے سے تجارتی عمارتوں کی بیسمنٹ پارکنگ کو فعال بنانے اور شاپنگ مال کی بیسمنٹ پارکنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک دباؤ کو دور کر نے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے اجلاس کو بتایا کہ صدر میں 22 تجارتی عمارتوں کی بیسمنٹ پارکنگ سے تجاوزات ختم کر کے پارکنگ کے لئے خالی کرا لی گئ ہیں تاہم بجلی سی محرومی سی سی ٹی وی کیمرےاور نگرانی کرنے والے عملہ کی عدم موجودگی کے باعث شہری اور خود دکاندار اپنی گاڑیاں پارک کر نےسےگریز کر رہے ہیں ۔فیصلہ کیا گیاکہ ڈپٹی کمشنرز دکانداروں کی متعلقہ ایسوسی ایشن کو پابند کریں گے کہ وہ اس سلسلہ میں اقدامات کریں تاکہ پارکنگ کےمطلوب شہریوں کو احساس تحفظ ہو اور تجارتی عمارتوں کی بیسمنٹ پارکنگ کو فعال بنایا جاسکے ۔
اجلاس میں شہر میں مخدوش پیڈسٹرین پلوں کی مرمت اور انھیں محفوظ بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا بتایا گیا کہ شہر میں مختلف علاقوں میں پیڈسٹرین برج استعمال کے لئے غیر محفوظ ہیں فیصلہ کیاگیا تمام غیر محفوظ پیڈسٹرین پلوں کی مرمت کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جا ئیں گے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اجلاس کی بتایا کہ پیڈسٹرین پلوں کی مرمت کے لئے مرحلہ وار مرمت کی جائے گی پہلے مرحلے میں 20 پلوں کی مرمت کی جائے گی اس کے لئے ٹینڈرز طلب کر لئے گئے ہیں امید ہے اگلے دو ماہ میں فوری مرمت کے مطلوب پلوں کے مرمت کا کام ۔مکمل کر لیا جائے گا ۔
اجلاس میں پیشہ ور گداگروں اور روڈ سائڈ ہوٹلوں اور ریستورانٹس کے خلاف مہم موثر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا























