
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول میں ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کے اعزاز میں پُروقار تقریب گیا، تقریب میں اساتذہ کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور پروموشن پانے والے اساتذہ کو مبارکباد دینے کے لئے ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ریٹائر ہونے والے اساتذہ میں منصور احمد، زاہد مری اور محمد الیاس شیخ شامل تھے جبکہ محمد احسن کو پروموشن حاصل ہونے پر خصوصی مبارکباد پیش کی گئی تقریب میں شہر کی نامور و معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم محمد جمیل قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر جیون منشا، سابق ضلعی تعلیمی افسر شاہد پٹھان، ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ لیڈر رفیق کمبھر، سابق ٹی ای او رانا مظہر محمود، پرنسپل حامد اشرفی، خالد بھٹی، آصف صابری، انور ملک، مسعود بیگ، محمد اکرم قادری، طارق محمود، مشتاق احمد، محمود صابری، فیصل خان زئی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں ریٹائر ہونے والے اساتذہ کی تعلیمی خدمات، محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تقریب میں اساتذہ کرام کو ہار پہنائے گئے، سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحفے پیش کئے گئے جبکہ تعریفی شیلڈز اور کلامِ پاک بھی بطورِ یادگار عطا کئے گئے تقریب میں محمد جاوید کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا پیار و احترام سے لبریز اس تقریب میں فضا عقیدت، محبت اور خوشگواری سے معمور تھی تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ریٹائر ہونے والے اساتذہ کے لئے صحت، خوشحالی اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی کی دعا کی۔























