
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی کی صدارت میں کھیلوں کی ترقی کے ط سے اجلاس ہوا اجلاس کا بنیادی مقصد کیچ بال “وحید الدین خان ٹورنامنٹ” کے حوالے سے آئندہ حکمتِ عملی ترتیب دینا تھاجس میں مختلف کھیلوں کی تنظیموں اور نوجوان رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی واشدیو مالہی نے واضح کیا کہ ضلع میرپورخاص میں کھیلوں کے فروغ کے لیے محکمہ اسپورٹس ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں میں نظم و ضبط پیدا کرتے ہیں بلکہ انہیں معاشرتی ہم آہنگی اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اجلاس کے اختتام پر خوشیوں کا ایک خوبصورت لمحہ اس وقت آیا جب شرکاء نے رضی انصار کو روپ اسکیپنگ سندھ ٹیم کا مینجر بننے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ رضی انصارجو یوتھ اسپورٹس کمیٹی میرپورخاص کے سینئر نائب صدر بھی ہیں، نے اپنی نامزدگی کو نوجوانوں کے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کے کھلاڑیوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کی کوشش کریں گے اسی طرح وسیم الدین خان کو کیچ بال ایسوسی ایشن میرپورخاص کا نیا سیکریٹری مقرر ہونے پر بھی مبارکباد دی گئی ان کی تقرری کو میرپورخاص میں کیچ بال کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں امام بلوچ (صدر یوتھ اسپورٹس کمیٹی)، مس زم زم، اور مس کنول شامل تھیں، جنہوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں شامل رکھنے کے عزم کا اظہار کیا،ا آخر میں رضی انصار نے واشدیو مالہی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں میرپورخاص میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے، جو نوجوانوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔























