
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
سندھ بار کونسل کے انتخابات میرپورخاص اور سانگھڑ میں وکلا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ، پولنگ کا عمل جاری سندھ بار کونسل کے دو ہزار چھبیس سے دو ہزار تیس تک کے لیے انتخابات بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔ میرپورخاص، سانگھڑ، عمرکوٹ اور مٹھی میں پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی تفصیلات کے مطابق وکلا برادری میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ دو بڑے پینلز کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے میرپورخاص کی نشست پر فرینڈز پینل کے امیدوار ایڈووکیٹ ممتاز علی جروار جبکہ U.I.S.T.P پینل کے امیدوار ایڈووکیٹ ایم ہاشم لغاری آمنے سامنے ہیں سانگھڑ سے فرینڈز پینل کے ایڈووکیٹ الطاف حسین جونیجو اور U.I.S.T.P کے ایڈووکیٹ نند کمار گکلانی کے درمیان بھی کانٹے کا مقابلہ جاری ہے پولنگ اسٹیشنز پر وکلا کی بڑی تعداد اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ رہی ہے دونوں پینلز نے کامیابی کے دعوے کیے ہیں اور اپنے کیمپ آفسز میں ووٹروں کو متحرک کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق اس بار ووٹر ٹرن آؤٹ غیر معمولی رہنے کی توقع ہے وکلا برادری کا کہنا ہے کہ سندھ بار کونسل کا یہ الیکشن حقیقی معنوں میں کانٹے کا مقابلہ ثابت ہو رہا ہے۔























