مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی( 30 اکتوبر 2025) یونیورسٹیز فار واٹر نیٹ کی آٹھویں میٹنگ آج این ای ڈی یونیورسٹی کے پنجوانی حصار واٹر انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوئی۔یونیورسٹیز فار واٹر نیٹ ورک سے متعلق سرگرمیاں اس سے ایک دن قبل ساتویں کراچی انٹرنیشنل واٹر کانفرنس میں شروع ہوئیں‘ جہاں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر اور ساوتھ پنجاب یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تاکہ ساوتھ پنجاب یونیورسٹی کو یونیورسٹیز فار واٹر نیٹ ورک کے نیٹ ورک میں شامل کیا جا سکے۔
آج زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر اور این ای ڈی کے پرو وائس چانسلر نے اسی نوعیت کی ایک اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
میٹنگ میں آٹھ یونیورسٹیوں نے اپنے اداروں اور تحقیقی مراکز میں پانی سے متعلق تدریس اور تحقیق پر پریزنٹیشنز پیش کیں جن میں دو یونیورسٹیاں بنگلہ دیش سے تھیں۔اگلی دو میٹنگز اور سیمینارز ساوتھ پنجاب یونیورسٹی، ملتان اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، حیدرآباد میں منعقد ہوں گے۔