
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
حالیہ سرحدوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس میرپورخاص اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ میٹنگ آج ریسکیو 1122 کے دفتر میں منعقد کی گئی سول ڈیفنس کی جانب سے ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس میرپورخاص محمد فہیم میمن ڈپٹی چیف وارڈن و انچارج بم ریکی اسکواڈ خلیل الله خان سیکٹر وارڈن احتشام الدین اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی آفیسر رشید احمد ایڈمن انچارج منور احمد نے شرکت کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 مشترکہ طور پہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے. اس سلسلے میں سول ڈیفنس اور ریسکیو کی جانب سے سول ڈیفنس کو تربیت فراہم کرنے کے لیے لسٹ مہیا کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس فورس خلیل الله خان نے کہا کہ ہم کسی بھی ہنگامی حالات میں ملک و قوم کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔اور ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا جب بھی ملک کو ضرورت پڑی سول ڈیفنس اور ریسکیو ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر ریسکیو ایمرجنسی آفیسر رشید احمد نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔























