
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
غیرقانونی بجری کریش ڈھیروں نے شاہراہوں کو خطرناک بنا دیا، حادثات میں اضافہ شہری حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کی اہم شاہراہیں شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بن گئی ہیں۔ اقبال پمپ سے چونا فیکٹری اور اقبال پمپ سے بس ٹرمینل تک مین شاہراہوں کے دونوں اطراف غیرقانونی طور پر بجری اور کریش فروخت کرنے والوں نے قبضے جما رکھے ہیں ان قبضہ مافیا نے شاہراہ کے کناروں پر بڑے بڑے بجری کے ڈھیر اور کریش کے پہاڑ بنا دیے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر اور حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے شہریوں کے مطابق متعلقہ انتظامیہ کی خاموشی نے ان عناصر کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں کل ایک افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان، ارسلان قریشی، ان ہی بجری کے ڈھیروں کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہوگیا، جس پر علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص، میئر میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان غیرقانونی قبضوں کے خاتمے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر کارروائی نہ کی گئی تو وہ احتجاجی مہم شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔























