چترال ضمنی الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لیا جائے گا

اسلام آباد
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کا اجلاس گورنر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان ، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،صوبائی جنرل سیکریٹری شجاع خان ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر، سابق وفاقی وزیر سید ساجد حسین طوری ،دیگر راہنماؤں کے علاؤہ پیپلز پارٹی چترال کے عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں چترال میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعدد امور پر مشاورت کی گئی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چترال ضمنی الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لیا جائے گا ، اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی-
#standwithkp