میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
فوڈ اتھارٹی کے دو ملازمین کرپشن کے بے تاج بادشاھ جونیئر کلارک چندر کمار اور فوڈ سیفٹی آفیسر لویت کمار دوبارہ تعینات تفصیلات کے مطابق میرپورخاص شہر میں مختلف دکانوں سے بھتہ خوری کرنے مٹھائی کے دکانوں کھانے پینے کے ہوٹلوں مختلف کھانے ہینے کے دکانوں کارخانوں سے ماہانہ بھتہ طلب کرنے اور خصوصی راتوں کو مختلف پوائنٹس پر جاکر کاروباری حضرات کو بلیک میل کرکے بھتہ طلبی کے شکایات پر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے رپورٹ کیا گیا تھا ایک بار پھر دوبارہ واپس تعینات ہوکر غیر قانونی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ میرپورخاص فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اللہ داد جروار نے ان دونوں افراد کی کاروبار کرنے والے تاجروں سے انکی جانب سے بھتہ لینے کی لسٹ مہیا کی گئی ہے جس میں یہ لوگ میرپورخاص شہر ڈگری میرواھ گورچانی کوٹ غلام محمد نوکوٹ جھڈو ٹنڈو جان محمد شہر سمیت مرکزی شاہراوں پر قائم ہوٹلوں سے لاکھوں روپئے بھتہ طلب کرنے کی شکایات کی گئی ۔۔اللہ داد جروار نے بتایا کہ چندر کمار معمولی جونیئر کلرک کی سیٹ پر تعینات ہے لیکن یہ کھلے عام اپنے ہمراز ساتھی فوڈ سیفٹی آفیسر لویت کمار کے ساتھ کھلے عام بلا خوف بھتا لیتے ہیں اور مبینہ طور پر روز نشے کی حالت میں یہ رات دیر سے یہ وارداتیں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مختلف علائقوں میں ان لوگوں نے مقامی سطح پر اپنے ایجنٹ رکھے ہوئے ہیں جس میں نہ صرف کھانے پینے کے دکانوں اور فوڈ میں استعمال ہونے والی تمام اشیاء فروخت کرنے والوں سے بھتہ لیتے ہیں مہیا کی گئی لسٹ میں صرف شہر سے لیا گیا ماہانہ بھتہ 398000 بنتا ہے، اسکے علاوہ ان لوگوں نے مختلف ہوٹلوں اور کھانے پینے کے اسٹالز فوڈ سینٹرز سے خود کا اپنے خاندان اور دوستوں کا کھانا پینا مفت کیا ہوا ہے
Load/Hide Comments























