وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اعلی سطحی اجلاس وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں صفائی سٿھرائی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا


کراچی
مورخہ 28 اکتوبر 2025

بریفنگ / ٹکرز

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اعلی سطحی اجلاس

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں صفائی سٿھرائی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا

وزیر بلدیات کا سندھ کے تمام اضلاع میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر کیلئے سخت ہدایات جاری

وزیر بلدیات ناصر شاہ کا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی سی لاڑکانہ ، ڈی جی ایس بی سی اے، سینئر میمبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ افسران سے ٹیلی فونک رابطہ

نجی کمپنی معاہدے کی پاسداری کرے بصورت دیگر معاہدہ منسوخ کیا جاسکتا ہے: وزیر بلدیات سید ناصر شاہ

نجی کمپنی کے تمام جائز مسائل حل کیے جائیں گے، اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں: سید ناصر شاہ کی ہدایات

نجی کمپنی سے ناجائز ڈیمانڈ یا پیسے طلب کرنے کی شکایات پر متعلقہ افسران و ملازمین کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے، سید ناصر حسین شاہ

کارکردگی نہ دکھانے والے افسران و ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی: وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن “صاف ستھرا اور سرسبز سندھ” کو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ حقیقی روپ دینے کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے: ناصر شاہ

عوام کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے ریلیف دینے کے لیئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا محکمہ اہم کردار ادا کر رہا ہے: سید ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات کا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول کا دورہ: کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز اداروں کے ساتھ رابطے اور مشاورت کا مربوط مکینیزم بنائے: وزیر بلدیات سندھ

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ تمام کنٹونمنٹ بورڈ، ڈی ایچ اے، ٹاؤنز اور یونین کونسلز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے: وزیر بلدیات کی ہدایات

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے واجبات کے ای کے ذریعے موصول کرنے کی تجویز وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے مسترد کردی

کے ای کے مہنگے ٹیرف سے پریشان عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال سکتے: سید ناصر حسین شاہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول ھائے ریز بلڈنگز یا بڑے رہائشی منصوبوں میں ویسٹ اسٹوریج کی گنجائش نہ رکھنے والوں کے نقشے منظور نہ کرے: وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات

آئندہ رہائشی منصوبوں میں گاربیج اسٹوریج کی گنجائش کے علاؤہ گرین انرجی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنایا جائے: سید ناصر حسین شاہ

گھوسٹ ملازمین، کام نہ کرنے اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران و ملازمین کی اداروں میں کوئی گنجائش نہیں ہے: سید ناصر حسین شاہ

محمد شبیہ صدیقی
ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ
وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ، حکومت سندھ