وفاقی اردو یونیورسٹی میں “Crafting Effective Research Proposals with Artificial Intelligence” کے موضوع پر علمی و تحقیقی سیمینار کا انعقاد

وفاقی اردو یونیورسٹی میں “Crafting Effective Research Proposals with Artificial Intelligence” کے موضوع پر علمی و تحقیقی سیمینار کا انعقاد
وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کراچی کے شعبہ مائیکروبیالوجی میں ایک علمی و تحقیقی سیمینار بعنوان “Crafting Effective Research Proposals with Artificial Intelligence” منعقد ہوا۔ یہ سیمینار شعبہ مائیکروبیالوجی اور شعبہ بایوٹیکنالوجی کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا۔
سیمینار کا مقصد طلبہ و طالبات کو ریسرچ پروپوزل کی تیاری کے بنیادی اصولوں، جدید تحقیقی رجحانات، اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے مؤثر استعمال سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ اپنے تحقیقی کام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق انجام دے سکیں۔
تقریب کی نگرانی ڈاکٹر صائمہ فراز (چیئرپرسن، ڈیپارٹمنٹ آف مائیکروبیالوجی) اور ڈاکٹر زینب بی بی (انچارج، ڈیپارٹمنٹ آف بایوٹیکنالوجی) نے کی۔
مہمانِ مقرر کے طور پر ڈاکٹر وجیہہ اسد، اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف مائیکروبیالوجی، جامعہ کراچی نے شرکت کی۔ انہوں نے ریسرچ پروپوزل کی تیاری، موضوع کے انتخاب، ریفرنس مینجمنٹ، اور جدید آن لائن ٹولز کے مؤثر استعمال پر تفصیلی اور جامع لیکچر دیا، جسے طلبہ نے بے حد سراہا۔
سیمینار کے انتظامی امور کی ذمہ داری ڈاکٹر تبسم کرن (شعبہ مائیکروبیالوجی) اور ڈاکٹر سدرہ شاہین (شعبہ بایوٹیکنالوجی) نے انجام دی۔
مائیکروبیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوآرڈینیٹرز میں ڈاکٹر منزہ دانش، عائشہ ارشاد، ایمن پیرزادہ، اور نورالعین شامل تھیں، جبکہ بایوٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مہوش کالام، فائزہ افضل، شہذیب صدیقی، اور سہیل احمد نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔
پروگرام کے اختتام پر رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے سیمینار کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس کے کامیاب انعقاد پر دونوں شعبہ جات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
طلبہ و طالبات نے اس سیمینار کو معلوماتی اور رہنما قرار دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے علمی پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں تاکہ نوجوان محققین اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔
#FUUAST #ResearchProposals #ArtificialIntelligence #AcademicSeminar #MicrobiologyDept #BiotechnologyDept #ResearchSkills #StudentDevelopment #KarachiUniversity #EducationMatters #InnovationInResearch #FutureResearchers