میرپور خاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
پوری دنیا کی طرح میرپورخاص میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 27اکتوبر یوم سیاہ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے کشمیری عوام اور کشمیر کی آزادی کی حمایت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر میرپور خاص غلام حسین کانیہوں اور اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سندھڑی افراز سعید کی قیادت میں کمشنر کمپلیکس سے میرپورخاص پریس کلب تک ریلی نکالی گئی. ریلی میں چیف آفیسر ضلع کونسل سید عمران حیدر شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری اسکولز نبی بخش گرگیز، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری اسکولز محمد سلیمان گرگیز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اسکولز علی خان ناریجو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر انور حسین خاصخیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام رضا کھوسو ،اسسٹنٹ محمد سلیم بلوچ، گلستان معذورین ادارے کے صدر قمر الدین ملک، طلبہ و اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی. ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں کشمیری جھنڈے اور کشمیر بنے کا پاکستان، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کہ فلک شگاف نعرے لگائے. ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر میرپور خاص غلام حسین کانیہوں ، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سندھڑی افزاز سعید ، ڈی ایس پی سیٹلائیٹ ٹاؤن محمد اسلم جاگیرانی اور دیگر نے کہا کہ27اکتوبر1947 کو بھارت نے کشمیری عوام کی آزاد ریاست مقبوضہ کشمیر پر اپنی فوجیں اتاریں اور غیر قانونی قبضہ کیا جو آج تک جاری ہے اور کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کر رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے کشمیر کے متعلق منظور کئے گئے قرارداد کی مسلسل انحرافی کر رہا ہے آج کا دن منانے کا مقصد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ دنیا کے ممالک پر زور دینا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کو کشمیر کی آزادی پر رضامند کرنا ہے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ساتھ ہے.
Load/Hide Comments























