ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یاسر بازئی وائس چانسلر ایس بی کے مس روبینہ میں نے انڈر کرکٹ ایسوسییشن کے جنرل سیکرٹری سید طیب شاہ ڈائریکٹر مس صدف سردار بہادر خان یونیورسٹی میں یادگار شہداء پر دعا کر رہے ہیں

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یاسر بازئی وائس چانسلر ایس بی کے مس روبینہ میں نے انڈر کرکٹ ایسوسییشن کے جنرل سیکرٹری سید طیب شاہ ڈائریکٹر مس صدف سردار بہادر خان یونیورسٹی میں یادگار شہداء پر دعا کر رہے ہیں

خبرنامہ نمبر 8098/2025
گوادر/پسنی: اسسٹنٹ کمشنر پسنی مہیم خان گچکی کی خصوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے پسنی مین بازار کے مختلف دکانوں میں صفائی ستھرائی اور اشیائے خوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر کارروائی کی۔
کمیٹی نے مین بازار، لیڈیز مارکیٹ اور آلو چپس بنانے والے مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں صفائی کی مجموعی صورتحال اور اشیاء کے معیار کا بغور جائزہ لیا گیا۔ چیکنگ کے دوران پرچون اور ہول سیل دکانوں میں تاریخِ گزرشدہ (Expired) سامان کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔اہم کارروائی ریڑھی بان چکن کباب اور کلیجی فروشوں کے خلاف عمل میں لائی گئی۔ چیکنگ کے دوران ان کے تیاری کے کمروں سے گزشتہ روز کا بچا ہوا کباب برآمد ہوا جبکہ تیاری کے مقامات پر صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال دیکھی گئی۔صفائی کے اصولوں اور معیاری طریقہ کار کی خلاف ورزی پر فاسٹ فوڈ فروشوں پر جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ صفائی ستھرائی اور اشیاء کے معیار کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی نے واضح کیا کہ عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی یہ کارروائیاں آئندہ بھی باقاعدگی سے جاری رہیں گی۔

خبرنامہ نمبر 8099/2025
نصیرآباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن نے27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر کے طور پر منانے کے حوالے سے ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و ڈویژنل افسران کو ہدایات تفصیلات کے مطابق کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے ڈویژن بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژنل افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیوں کا اہتمام کیا جائے اور تمام سرکاری دفاتر میں یومِ سیاہ کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے جائیں۔کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کی آزادی کی جدوجہد میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر تقاریب اور ریلیوں کے ذریعے کشمیری عوام کی طویل جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خود ارادیت کے عزم سے نئی نسل کو آگاہ کیا جائے، تاکہ کشمیر کے مسئلے پر قومی سطح پر یکجہتی اور شعور کو مزید فروغ دیا جا سکے۔


کراچی، 25 اکتوبر 2025
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے صاحبزادے اور مشیر برائے بلدیات بلوچستان نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی کراچی میں منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی تقریب کے دوران سیاسی رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر خوشگوار اور غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نواب ثناء اللہ خان زہری اور ان کے صاحبزادے نوابزادہ امیر حمزہ زہری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
خبرنامہ نمبر 8100/2025
کراچی، 25 اکتوبر:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے صاحبزادے اور مشیر برائے بلدیات بلوچستان نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی کراچی میں منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی تقریب کے دوران سیاسی رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر خوشگوار اور غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نواب ثناء اللہ خان زہری اور ان کے صاحبزادے نوابزادہ امیر حمزہ زہری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=hQrgXHyloa0

https://www.youtube.com/watch?v=3TYKCHHyWLE

https://www.youtube.com/watch?v=Og1oCCN140c

https://www.youtube.com/watch?v=WQhlhKgdnoc

https://www.youtube.com/watch?v=zF992qgrdRg